ہوشاپ: واٹس ایپ حکومت کہنے والے گراؤنڈ پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ترقیاتی کاموں پر نظر دہرائیں بلخصوص تعلیمی میدان میں رہنما بلوچستان عوامی پارٹی مینا مجید بلوچ مینا مجید بلوچ کا کل بروز جمعہ گرلز ڈگری کالج ہوشاپ کا دورہ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ستارہ ایاز ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی نمائندہ مقرر
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق سینیٹرستارہ ایاز کو ماحولیاتی تبدیلی پر بین الصوبائی اور وفاق سے رابطے کے لئے نمائندہ مقرر کردیا،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے 6مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن SO(CAB(3-27-/2018/S&GAD/585-684کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ستارہ ایاز کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے بین الصوبائی او ر وفاق سے رابطوں کی نمائندہ مقرر کردیا ہے۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سہولت بہتر بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بلوچستان میں باڈر والے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں منعقد ہو جس میں بلوچستان اور کراچی کے چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے اور نا رجسٹرڈ سمز کو بلاک کرنے سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا گیا۔
جرمنی کے کراچی میں قونصل جنرل کا چمن آمد،طارق جاوید مینگل نے استقبال کیا
چمن: جرمنی کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر ہولگرزیگلر کا چمن آمد پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل نے استقبال کیا۔ قونصل جنرل مسٹر ہولگرزیگلر نے نیو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل ہمراہ تھا اور بعد ازاں پاک افغان باب دوستی چمن کا دورہ کیا۔
پی ڈی ایم مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
اسلام آبا: بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیپلز پارٹی کے رہنماسید یوسف رضا گیلانی کی ایوان بالا میں بطور قائد حزب اختلاف حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔
نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے،صوبائی ترجمان
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں بی این پی کے سابقہ صدر کچھی ملک اسداللہ بنگلزئی کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔جو بلوچستان کی قومی اہداف کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کو ممکن بنانے کے لیے شعوری و فکری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر جدوجہد کررہی ہے۔
ایک سال کی توسیع اساتذہ کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے، میررئیس رئیسانی
کوئٹہ: قبائلی رہنما نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کی توسیع اساتذہ اور پراجیکٹ ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے ۔
ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا ایک المیہ ہے، رئوف مینگل
اسلام آباد: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کبیربلوچ،مشتاق بلوچ ،عطااللہ بلوچ اور دیگر ہزاروں نوجوانوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنا کسی المیہ سیکم نہیں ہے۔
بی این پی رہنماء اسد بنگلزئی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل
ڈھاڈ: بی این پی مینگل کچھی کے سابق صدر ملک اسداللہ بنگلزئی اپنے ساتھیوں آدم خان بنگلزئی سابقہ جنرل کونسلر ،زبیر احمد بنگلزئی سابقہ ڈپٹی آرگنائزر ، عبدالرحمن گچکی سابقہ کونسلر مشکاف یونین کونسل، سمیع اللہ بنگلزئی، قدرت اللہ، عمران اللہ، انعام اللہ ،عظمت اللہ ،کرم خان، خیر الدین ،محمد صلاح، دولت خان، محمد شفقت محمد علی بنگلزئی اور دیگر ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
سوشل میڈیا اور قومی میڈیا کی اہمیت اورذمہ داریاں الگ ہیں،سی آرایس ایس
گوادر: سوشل میڈیا اور قومی میڈیا کی اہمیت اورذمہ داریاں الگ الگ ہیں ۔ جرنلزم میں نئے رجحانات اور جدت پیدا ہو گیا ہے ۔ صحافیوں کو فیک (جھوٹی) خبروں سے متعلق احتیاط کرنا چاہئے، اِن خیالات کا اظہار امتیاز گل،سبوخ سید،اور شہزادہ ذوالفقار نے سی آر ایس ایس (سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈی) کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔