نواز شریف ضیاء الحق کی باقیات ہے،صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نواز شریف ضیاء الحق کی باقیات ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں اور ورکروں نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لئے جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے۔

قومی یکجہتی ، استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضاہے،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی ، استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ء پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے پوری قوم کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی، وقار، عزت اورغیرت کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

بلوچستان میں کسی کو نفرت کے بیج بونے نہیں دیں گے ،ڈی سی خضدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: یوم پاکستان کے موقع پر خضدار میں مختلف تقریبات کا انعقاد،کمشنر قلات ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی،ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

ہمارے وطن کی معدنیات پر ہمارے بچوں کا حق ہے اور حق چھوڑنا بے غیرتی ہے، محمود اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ افغان سرزمین جہاں دنیا کے ہرقوم کاخون بہا ہے لوگ بندوق سے ناواقف تھے لیکن آج افغانستان دنیا میں اسلحہ کی سب سے بڑی منڈی بنادی گئی ہے یہاں جاری جنگ جو 10سال میں ختم ہوسکتی تھیں لیکن ایک غلطی کی وجہ سے 40سال سے جاری ہے،دنیا میں ہمیں اس جانور جتنی اہمیت حاصل نہیں جو دنیا کہتی ہے کہ فلاں جانور کو نہ مارو اس سے دنیا کی خوبصورتی ختم ہوگی۔

ہماری ترجیح صرف گوادر، کوئٹہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاکہناتھا کہ پاکستان کی نوعیت پر سترہ سال بعد ایک بڑا ایونٹ کررہے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانا خوش آئند ہے، حکومت بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنا ئے ، نصراللہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ‏وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے خیبر پختون خواہ کے 100 کے قریب لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کے حکومتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی اور مثبت عمل ہے۔

بھڑک بازی اور جذباتی نعرے قوم کیساتھ سنگین جرم کے مترادف ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کلی عالمو میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھڑک بازی اور جذباتی نعروں سے قوموں کی تقدیر نہیں بلکہ ان کے ساتھ سنگین جبر وناانصافی ہے جذباتی نعرے درحقیقت شعور کو قید کرنے کے مترادف ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی میں میرٹ لازمی ہے، چیف جسٹس مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بلوچستان میں بیوروکریٹس کی بطورپروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی سے متعلق دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے دوراندرخواست گزاروں کی جانب سے ان کے وکلاء نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ،عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ اور ایمل خان کاکڑایڈووکیٹ جبکہ۔

لاپتہ افراد کی وجہ سے بلوچستان بڑے بحران اور المیہ سے گزر رہا ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور عطاءاللہ بلوچ کی بازیابی کے لئے 26 مارچ کے علامتی احتجاجی کیمپ، ٹوئٹر کمپئین اور 27 مارچ کو پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایک بہت بڑے بحران اور المیہ سے گزر رہا ہے، بلوچستان سے کم و پیش 5 ہزار نوجوان لاپتہ ہے۔