کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ جھوٹے وجھوٹ کا نظام جماعت اسلامی تبدیل کرکے حقیقی اسلامی نظام قائم کرکے ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ظالم سرمایہ داروں وجھوٹے جاگیرداروں نے سیاست پرقبضہ کرکے اسے گھر کی جاگیر بنادیا ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
پی ڈی ایم اقتدار کیلئے بنی تھی ،آصف زرداری کی سیاسی حکمت عملی و تدبر قابل ستائش رہا، نواب زہری
خضدار: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست اصولوں پر مبنی نہیں بلکہ اقتدار کے حصول کے لئے تھی جس کا اختتام خیر اندیش طور پر نہیں ہوا ،تاہم اس تمام تر مراحل میں آصف علی زرداری کی سیاست حکمت عملی تدبر سے لبریز اور بھروسے والا رہا ، جنہوںنے نہ اپنی جماعت کو بند گلی تک پہنچائی۔
ریاست پاکستان خان قلات اور محمد علی جناح معاہدے پر عمل کرے، نواب رئیسانی
کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاق پاکستان کی عوام کے نظریں پی ڈی ایم کے جدوجہد برائے civilian supremacy پہ لگی ہوئی ہیں ۔
دین کی بلندی کیلئے اکھٹے ہونیوالے مسلمانوں کی اللہ مغفرت فرمادیتے ہیں، مولانا شیرانی
لورالائی: جے یو ائی پاکستان کے مرکزی امیر سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے لورالائی میں ضلعی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کی سربلندی کیلئے اگر مسلمان اکھٹے ہوں تو اللہ تعالٰی انکی مغفرت فرما دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی زندگی قرآنی تعلیمات کے تحت گذارنی چاہئیے ہمیں اپنی ظاہری اور باطنی زندگی اللہ پاک کے احکامات کے تحت گذارنی چاہیئے۔
حکمرانوں کی عدم توجہ سے بلوچستان میں ناراضگی و احساس محرومی بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںبلوچستان کے لوگوں میں ناراضگیاں اوراحساس محرومی بڑھ رہا ہے عمران خان اورانکے حواری ملک کو گروی رکھ کر بیرون ملک فرار ہوجائیں گے ، پیپلزپارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے پارٹی قیادت کے پارلیمنٹ کے اندر جاکر حکومت کا مقابلہ کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔
صحافیوں کو درپیش مسائل ، پی ایف یو جے کا کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان
اسلام آباد: پی ایف یو جے نے اپریل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اپریل میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی،اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا رہے گا۔
پی ڈی ایم نے پہلے تین پھر ایک استعفیٰ مانگا بعد میں اپنے استعفوں پر آگئے، حافظ حسین احمد
کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کل کے سربراہی اجلاس میں 9 جماعتوں کے متفقہ فیصلوں کو ایک جماعت پیپلزپارٹی نے یکطرفہ طور پر’’ویٹو‘‘ کردیا اورجس کا اعتراف خود مولانا فضل الرحمن نے اپنی زندگی کی سب سے مختصر ترین ’’پریس بریفنگ‘‘ میں کیا ۔
بازی پلٹنے میں دیر نہیں حکومت خوشیوں کے شادیانے نہ بجائے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بازی پلٹنے میں دیر نہیں حکومت خوشیوں کے شادیانے نہ بجائے انکے اقتدار کا جنازہ مولانا فضل الرحمن کی امامت میں ہی پڑھیں گے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں تحریک کی کامیابی کے لیے کوشاں ہے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی آزادی کی جنگ جیت کر ہی رہیں گے۔
سریاب متاثرہ دکانداروں کا احتجاج جاری
کوئٹہ: سریاب روڈ کٹنگ کے متاثرین اوردکانداروں کا احتجاجی کیمپ بدھ کو بھی سریاب روڈ پر جاری رہا۔ متاثرین سے انجمن تاجران و دکانداران کے چیئرمین ٹکری،سریاب روڈ کے صدر حاجی بشیر جان ،تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر حاجی نورمحمداچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکانداراور سریاب روڈ کے متاثرین ترقی کے مخالف نہیں ہیں لیکن حکومت کی جانب سے متاثرین کو جو دکانوں اوراملاک کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔
ہم قانون پسند اور امن پسند لوگ ہیں ایک وقت آئے گا جب بلوچستان کے چپے چپے میں پی ایس پی ہوگی،مصطفیٰ کمال
کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کے 19مارچ کو ہونے والے جلسے کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ذاتی طور پر رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیااور نہ ہی میری میسج کا جواب دیا، حکومت اور انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ ہمیں جلسہ کی اجازت دی جائے۔