چمن: گزشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ چمن کے تین تاجر لیویز کی کامیاب کاروائی میں بازیاب کرا کر2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے کا رروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا کامیاب کاروائی پر لیویز فورس ضلع قلعہ عبداللہ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چمن سے گزشتہ کئی مہینوں سے اغواء کئے گئے تین افراد حاجی شاہ ولی ،محمدنبی ،محمددائود کو اغواء کیاگیاتھا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
سریاب سڑک توسیع منصوبے کے متاثرین کو مناسب معاوضہ دیا جائے، ولی قلندرانی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر میرولی محمد قلندرانی،جنرل سیکرٹری ولی محمد وردگ ودیگرنے کہا ہے کہ سریاب روڈ کٹنگ سے متاثر ہونے والے تاجروں اور مکینوں کو مکمل معاوضہ جائے حکومت 690 روپے فی فٹ دینے کا اعلان کیا ۔
زلمےخلیل زاد کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سےملاقات کی اور افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،بی ایس او پجار
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کے سابقہ وائس چانسلر نے جن افراد کو تعینات کیا ان افراد نے انسانیت سوز عمل کے ذریعے پورے ملک میں بلوچستان کے عزت کو پامال کیا یواوبینز نامی تنظیم جس کو طلباء تنظیموں کے عہدے داروں کو بلیک میل کرنے ڈنڈا کلچر فروخ دینے کے لئے بنایا گیا اس کے سربراہ سابقہ رجسٹرار تھے جب کے اس کو چلانے والے اور نگران اعلی سابقہ پی ایس او تھے جو اپنے کمرے میں طلباء کو اس یو او بینز نامی تنظیم کے ذریعے کئی بار تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔وفاقی ادارے نے تحقیقات کے لئے ویڈیو اپنے قبضے میں لئے ۔
بلوچستان میں حقیقی معنوں میں قوم پرستی نظر آرہی ہے،جاوید بلوچ
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرچیئرمین جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی کے قائد سرداراخترجان مینگل نے پارلیمانی فورم سے قوم پرستی کی وسعت پزیری جدیداندازمیں پیش کردیاہے اورحقیقی معنوں میں جدیدقوم پرست تحریک کی مضبوط بنیاد بلوچستان میں نظرآرہی ہے جو پارلیمانی محدودنشستوں پراپنی سیاسی عمل اورقومی موقف کے پیش نظربلوچستان کی آوازکوپوری دنیامیں بہتراورشائستگی کیساتھ پھیلایا 06 نکات کی اہمیت اس طرح زبان ہوگیاکہ پی ڈی ایم میں شامل قوتوں نیبھی بی این پی کی بیانیہ کواپناکربلوچستان کیساتھ ظلم ناانصافیوں استحصال لاپتہ افرادکی انسانی بنیادی حقوق کے برخلاف جبری اغواء وگمشدگیوں پربھرپوراندازمیں ہم آوازبن گئے۔
کوروناکی نئی لہر سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ،لانگ مارچ ہرصورت ہوگا،مولانا واسع
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئی لہر سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے ، ہم کسی بھی حربے میں آنے والے نہیں بلکہ لانگ مارچ ہرصورت میں ہوگا ، اگر لانگ مارچ میں رکاوٹیں پید اکرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوگی ، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔
آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا،چیف سیکرٹری
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت رواں مالی سال 21-2020 کے ترقیاتی بجٹ پر پیش رفت اور آئندہ مالی سال 22-2021 بجٹ کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالصبور،سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم اور سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
استعفوں کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں واضح ہوجائے گا، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفوں کا معاملہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں واضح ہوجائے گا اور جو استعفوں پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔
تعلیم ہر انسان کا حق ہے،بشری رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشری’ رند نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔تعلیم وہ زیور ہے ۔
دینی مدارس کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے،غفورحیدری
لسبیلہ:جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم بھوانی حب میں اتوار کے روز ختم صیح البخاری شریف کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سندھ بلوچستان سے علماء کرام ،سیاسی وقبائلی شخصیات ،علاقہ معززین ،طلبائوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ فارغ التحصیل علماء کرام کی دستاربندی کی گئی اور سائیں مولانامحمدصالح نے میزانیہ کا درس دیا ختم صیح البخاری شریف کے تقریب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کچھ عناصر دینی مدارس کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔