کوئٹہ: بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 15کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران 15کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Posts By: نیوز ڈیسک
بلوچستان کے حقوق غصب کرنیوالے سلیکٹڈ کو اپنے اشاروں پر استعمال کررہے ہیں ،بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی کے سلسلے میں کیچی بیگ یونٹ کااجلاس طاہرایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پرمنعقدہواجس میں تنظیم سازی سیاسی صورتحال عوامی مسائل پربحث سمیٹتے ہوئے۔
بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا منتخب ہونا بلوچستان کے عوام کے لیئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگا،سینیٹر عبدالقادر
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محمد عبدالقادر نے صادق سنجرانی کو چیئرمین اورمرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل پارٹیوں کو ایوان بالا کے معزز اراکین نے مسترد کر دیا ہے اس لیے اب اپوزیشن اپنی ناکامی پر واویلا مچانے اور اداروں کو ہدف تنقید بنانا چھوڑ کر پارلیمنٹ میں مثبت سیاسی کردار ادا کریں۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ، علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مددجتک نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو یکسر مسترد کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈحکمرانوں کے خلاف جلد ازجلدلانگ مارچ کیا جائے کیونکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سلیکٹڈ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔
محکمہ مواصلات وتعمیرات کے بر طرف ملازمین بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
کوئٹہ: محکمہ مواصلات وتعمیرات کے بر طرف ملازمین نے17مار چ کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔چیئر مین ملازمین عبد الحئی مینگل، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، صدرعبد الباسط، جنرل سیکر ٹری زبیر احمد ، سیکر ٹری فنا نس ظہیر محمد شہی، سیکر ٹری اطلاعات ہا شم پٹھان سمیت دیگر نے علا متی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 24ویں روز ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ خرگوش کی نیند سو رہی ہے ۔
حکومت ملکی سا لمیت کے اداروں کواپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے ملک میں حقیقی جمہوریت ،آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، عوام کی منتخب کردہ حکومت کا قیام ضروری ہے حکومت ملکی سالمیت کے اداروں کواپوزیشن کے خلاف استعمال کرنے میں مصروف ہے ،مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے منتخب ہونا پورے بلوچستان کے لیئے باعث فخر ہے،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ محمد صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا محمد صادق سنجرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں آج اہل بلوچستان کے لیے نہایت خوشی کا دن ہے۔
صادق سنجرانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے، نوبزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ: نوبزادہ جمال رئیسانی نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں کی کہا کہ میں اپنی اور اپنے قبیلے کی جانب سے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان ، ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے۔
وقت آنے پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائیگی، پاسداران انقلاب
ایران: کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائے گی۔سرداراسماعیل قاآنی نے ایران کے خلاف عراق کی صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران خیبر اور بدر فوجی کاروائیوں کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ نے حاج قاسم سلیمانی کو شہید کر کے پوری دنیا پر خود کے مجرم ہونے کو ثابت کر دیا۔
کیمروں سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہوا، غفور حیدری
اسلام آباد/کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن کا اضافہ ہوا،سینیٹ آئینی لحاظ سے سب معتبر وبڑا ادارہ ،کیمرے لگانے جیسی حرکت سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے ،یوسف رضا گیلانی بڑی شخصیت ،اراکین قومی اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیکر آئی ایم ایف کو ہرایاہے ۔