کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز ہرماہ بلوچستان کا دورہ کریں گے اور اپنے محکمے سے متعلق امور کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
گوادر میں کنٹرول ٹاور بنانے جا رہے ہیں،علی زیدی
اسلام آباد: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے انکشاف کیا کہ سوئنزلینڈ کا سفیر سرمایہ کاری کے لئے پورٹ قاسم آنا چاہتا تھا ایک ماہ کراچی گزارنے کے بعد وہ واپس آگیا مگر پورٹ قاسم حکام نے سوئس سفیر کو پورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی کمیٹی نے پورٹ قاسم اور گوادر ترامیمی بل 2019بھاری اکثریت سے پاس کرلیا۔
بینظیر ہاؤسنگ سکیم کوئٹہ کی اراضی پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صدرو سابق صوبائی وزیر جعفرجارج اور پیپلز لیبربیورو کے رابطہ سیکرٹری اکرم گل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر ہاوسنگ اسکیم کلی کوتوال کی زمین پرلینڈ مافیا کے قبضے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سینٹ اجلاس، این ایف سی ایوارڈ پر 10سال سے کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ، ریٹائرڈ سینیٹرز کا الوداعی خطاب
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس پریذائیڈنگآفیسر جاوید عباسی کی زیر صدارت تلاوت قران پاک سے ٹھیک ساڑھے دس بجے شروع ہوا،متعدد کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں،سینٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اجلاس تھوڑی دیر کے لیے ہو گا،اور ریٹائرڈ ہونے والے ارکان سے اپیل ہے کہ مختصر بات کریں تاکہ سب کو موقع مل سکے ۔ایوان بالا میں سینٹر عتیق شیخ نے کہا کہ میرا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں اور مزدور باب کا مزدور بیٹا ہوں۔
صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی نامزدگی کا خیر مقدم، آج کا دن نئی نوید لائیگا آنیوالے دنوں میں مزید بہتر ہوگی ، جام کمال
اسلام آباد: بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمعہ کا دن ایک نئی نوید لائیگا، ہم پر امید ہیں،آنے والے وقتوں میں چیزیں مزید بہتر ہو گی، ملک کے لئے سب کو ایک ہونا ہوگا، ہم صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
فاقی و صوبائی حکومتوں کی میڈیا پالیسی تباہ کن ہے نظر ثانی کی جائے ،اے پی این ایس
کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی میڈیا پالیسی کے تباہ کن اثرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ان حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پالیسیوں پر نظر ثانی کیلئے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کریں ۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس حمید ہارون کی زیرِ صدارت میں گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں ملک میں اخبارات کے ابتر حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
عوام میں گردوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی ضروری ہے، پروفیسر سید اختر
اسلام آباد: پی اے ایف اسپتال کے زیر اہتمام آج ورلڈ کڈنی ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد گردوں کی مختلف بیماریوں سے متعلق آگہی دیناتھا۔ میجر جنرل صفدر عباس (ریٹائرڈ)، چیف ایگزیٹوپی اے ایف اسپتال اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔سیمینار کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے پروفیسر سید اختر نے کہا کہ گردے کی بیماریاں ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہیں۔
ڈی سی مستونگ نے سفارش و دبائو پر غیر مقامی خاتون کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرایا، سیاسی جماعتیں
مستونگ: آل پارٹیز کے رہنماوں جن میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ پاکستان پیپیلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری انجئنیر امیر جان لہڑی جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری حافظ خالد الرحمان شاہوانی جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عبدالوحید ربانی و دیگر نے اپنے۔
بی این پی میں شمولیت کی ہے نسیمہ احسان شاہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا
کوئٹہ: بلوچستان سے خواتین کی نشست پر منتخب سینیٹر نسیمہ احسان نے بی این پی میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جمعرات کو سینیٹر نسیمہ احسان نے چیف الیکشن کمیشنر کے نام لکھی گئی۔
چیئرمین سینٹ کے الیکشن پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،سردار بلند خان
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے پی ڈی ایم کے سینیٹرز کو خوفزدہ کرنے کیلئے کالز کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت چیئرمین سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے اخلاقیات سے گر گئی ہے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سینٹ میں نمبر گیم اور اخلاقیات دونوں پی ڈی ایم کے حق میں ہیں۔