کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف نے صدر پاکستان ،چانسلر/گورنربلوچستان ،چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن اور وائس چانسلر جامعہ بلوچستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے ایم فل داخلوں میں بے ضا بطگیوں وبے قاعدگیوں کا فوری طورپر نوٹس لیاجائے بصورت دیگر ہم عوامی احتجاج سے لیکر عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ضلع میں ایک ماہ کے لیے ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ہر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گرمی بڑھنے سے پہلے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
گرمی بڑھنے سے پہلے کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، چھٹی کے روز بھی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس اور گلستان جوہر بلاک 13 میں صبح صبح بجلی جانےسےشہریوں کی نیندیں خراب ہوگئیں۔
ڈی چوک ہنگامہ، ’ایک تھپڑ کے بدلے دس ماریں گے‘: مریم نواز کا بدلہ لینے کا اعلان
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی چوک پر ہونے والی بدتمیزی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ’کل ڈی چوک پر لیگی رہنماؤں کے ساتھ طوفانِ بدتمیزی مچایا گیا، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مصدق ملک پر ہونے والے حملے کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی‘۔
عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، معاشرے میں انصاف سے ہی خوشحالی آئیگی، چیف جسٹس مندوخیل
کچلاک: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور یہاں کے کورٹس میں لوگوں کے رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ججز کمیٹی کے تحت یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو کورٹس کوئٹہ سے علیحدہ کیے جائیں لہذا پہلے مر حلے میں سریاب جوڈیشل کمپلیکس اور اب کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے ان علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ کی دوڑ،صادق سنجرانی کی ایم کیو ایم اور بی اے پی کے سینیٹرز سے ملاقات
اسلام آباد/کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ بی اے پی کے نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی اورصوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی کی ہفتے کے روز ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی ن لیگ قائدین سے بدسلوکی قابل مذمت ہے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین یاپارلیمنٹرینز کوئی عزت نہیں کی جارہی۔
سلیکٹڈ وزیراعظم کو پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے ،مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام کے مرکز ی مجلس عمومی کا اجلاس سکھر میں ہوگا جس میں ملکی کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے ،پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا خود پر عدم اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔
بلوچستان کیلئے ایل ایل بی، ایل ایل ایم، پی ایچ ڈی سٹڈیزکیلئے وضائف کااعلان
اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان نے بلوچستان کے طلبہ سے ملکی اور غیرملکی اداروں میں حصول تعلیم کے سلسلے میں ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی وظائف کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے نفاذ سے تجاویزپرعملدرآمدممکن ہوجائیگی،ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری محکمہ صحت ڈاکٹررُبابہ خان بلیدی سے ہفتہ کو صوبائی صدر ڈاکٹرآفتاب کاکڑ کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں صوبائی سینئر نائب صدرڈاکٹر احمد ولی، اور سیکرٹری مالیات ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی شامل تھے۔