کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تربت کے علاقے مندمیں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
Posts By: نیوز ایجنسی
اساتذہ کے پانچ تنظیموں کا بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان
کوئٹہ : بلوچستان میں سکول اور کالج اساتذہ کی پانچ تنظیموں اور آل پاکستان کلرکس ایسوس ایشن کے دونوں دھڑوں نے بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف ہر سطح پر آئینی و جمہوری احتجاج کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کی آڑ میں محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاران سے ان کاجمہوری حق چھیننے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بلوچستان میں تین اور 5 روزہ انسداد پولیو مہم 10 دسمبر سے شروع ہو گی،راشد رزاق
کوئٹہ : پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 30 اضلاع میں تین روزہ جبکہ کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں 5 روزہ پولیو مہم 10 دسمبر بروز پیر شروع ہوگی اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پی بی 47اور 26میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، کیچ کی تمام پولنگ انتہائی حساس قرار
کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پی بی 47اورپی بی 26میں ضمنی انتخابات ماہ دسمبر میں ہورہے ہیں کیچ کے تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔
تاجروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، سلیم کھوسہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ چمن اور مستونگ میں قتل ہونیوالے دو تاجروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ڈاکوؤں اور چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔
سپریم کورٹ کا مشرف اور زرداری کے اثاثوں کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف، آصف زرداری اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوادر ایسٹ وے کی تعمیر سے ماہی گیر ی کے شعبے کو خدشہ ہے ، تحفظات دور کئے جائیں ، بی این پی
اسلام آباد+کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ،ہاشم نوتیزئی اور جام کریم نے قومی اسمبلی میں توجہ دلا نوٹس پر کہا کہ گوادر ایسٹ وے کی تعمیر سے گوادر کے ماہی گیروں کو خدشات لاحق ہیں جن کو دور کیا جائے ۔
تربت، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4سیکورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
گلوکارفخرعالم روس میں گرفتار
اسلام آباد: دنیا بھرکا چکرلگانے کیلئے مشن پروازپرنکلے فخرعالم کوروس میں گرفتارکرلیا گیا۔
کنٹرولر یونیورسٹی کی وجہ سے بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات یونیورسٹی میں کرانا تشویشناک ہے ، بی پی ایل اے
کوئٹہ : بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحان کے لئے صوبے کے ہزاروں طلباء وطالبات کو یونیورسٹی طلب کرنے کے اقدام پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کنٹرولر کے ناجائز اقدامات کا دفاع کرنے میں اس حد تک آگے جارہی ہے ۔