کوئٹہ : کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو مزید شخت کردیا گیا ہے اور فرنٹیر کور بلوچستان نے مورچے بناکر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے