ڈیرہ مرادجمالی ، غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف محکمہ زراعت کا کریک ڈاؤن

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد محکمہ ذراعت توسیع حرکت میں آگیا غیررجسٹرڈ غیر معیاری ذرعی ادویات بیج اورکھادیں فروخت کرنے والے دکانداروں اورڈیلرزکے خلاف محکمہ ذراعت توسیع کے آفیسران کریک ڈاؤن چھ دکانات کو سیل کردیا گیا اورانہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہ محکمہ ذراعت سے لائسنس حاصل کرکے معیاری بیج اورکھاد کے فروخت کو یقینی بنائیں

پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں ،امریکہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

واشنگٹن : امریکہ نے کہا پاکستان اور بھارت کومذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے۔ دونوں ممالک میں اچھے تعلقات خطے میں بہتری لائیں گے۔ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جنکے خلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی، امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا

گڈانی ،بحری جہاز میں لگی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ کو تیسرے روز بھی نہ بجھایا جاسکا، تحقیقات کے لیے 20افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے جہاز کے خریدار چودھری عبدالحفیظ کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ٹھیکیدار پہلے ہی زیرحراست ہے۔جہاز میں موجود کروڈآئل اور گیس سیلنڈر کے دھماکے وقفے وقفے سے جاری ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

افغان صوبہ قندوز میں نیٹو طیاروں کی بمباری50افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں۔افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیا،حملے میں 50افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،

تلار میں قتل ہونے والے بلوچ دو سال سے لاپتہ تھے، بی این ایم

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز ’’مارو اور پھینکو‘‘ اور جعلی مقابلوں میں بلوچوں کا قتل عام عروج پر ہے، فورسز آرمی اور اُس کے پراکسی کبھی اگست اور اکتوبر کے کوئٹہ جیسے واقعات کرکے بلوچ نسل کشی اور بلوچستان کو مذہبی آماجگاہ بنانے میں مصروف ہیں تو کہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے بلوچ نسل کشی جاری ہے۔

ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی،نوازشریف شربت گل کی رہائی کا حکم دیں،افغان سفیر

Posted by & filed under مزید خبریں.

پشاور: پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے عالمی شہرت یافتہ افغان مونا لیزا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف شربت گل کی رہائی کے احکامات جاری کریں، افغانستان سمیت دنیا نامور ’’افغان مونا لیزا‘‘ کی گرفتاری سے پہلے ہی افغان عوام کے جذبات مجروح ہوئے،یہ کیس پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک امتحان ہے۔

پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، امریکا

Posted by & filed under اہم خبریں.

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، احتجاج کاحق ذمیداری سے استعمال کرنا چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

سانحہ 8 اگست اور 24 اکتوبر کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمران جماعت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، صوبہ بھر اور خاص کر قلعہ عبداللہ چمن کے دگرگوں صورتحال سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہو کر اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، سانحہ 8 اگست کے تحقیقات کمیشن ہی سانحہ 24 اکتوبر کے واقعہ کی انکوائری کراکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں

پانچ سال میں تیل وگیس رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو صرف ساڑھے 24ارب روپے ملے

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : وزارت پٹرولیم نے گزشتہ 5سالوں میں چاروں صوبوں کو گیس اور آئل پر رائلٹی کی مد میں329ارب روپے فراہم کئے ہیں سب سے زیادہ رائلٹی صوبہ سندھ کو 187ارب روپے فراہم کئے ہیں سب سے زیادہ رائلٹی صوبہ سندھ کو 187ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔ آن لائن کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے2010-11ء میں پنجاب کو رائلٹی کی مد میں5ارب 25کروڑ روپے ادا کئے ۔

ماشکیل ، ایر انی سیکورٹی فورسز کی فائر نگ سے 2افغا ن باشندے زخمی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ماشکیل بارڈر پر 2 افغان با شندے زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ما شکیل بارڈر کے علاقے پر غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے2 افغان با شندوں پر ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے