اوتھل : موسم سرما آتے ہی عرب شیوخ نے لسبیلہ میں کیمپ گاڑھ دیئے پرندوں کے شکار کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں اپنا سازوسامان شکار گائیں پہنچا دیا گیا علاقہ مکینوں نے غیر قانونی شکار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ماضی کی طرح امسال بھی شکار گائیں آباد رہی تو نایاب مہمان پرندے مکمل طور پر نایاب ہو جائیں گے یہ نایاب پرندے ہمارے ملک کے سرمایہ اور سینگار ہیں ان کی آمد ورفت سے علاقے کو چار چاند لگ جاتے ہیں