شکارپورخودکش حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے تھا امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے، سندھ حکومت

Posted by & filed under پاکستان.

حیدرآباد: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہرکسی کو جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اس لئے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائے گا۔جمعہ کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے چوتھے بین الاقوامی ڈینٹل سمپوزیم میں خطاب اور رُکن قومی اسمبلی نوید قمرالزماں کے والد قمرالزماں شاہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

کے پی میں تبدیلی ہم لائیں گے ،اپوزیشن کو غم ہے اگر ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی، نوازشریف

Posted by & filed under پاکستان.

کوہاٹ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج تک تبدیلی نہیں آئی ، انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں ہم تبدیلی لائیں گے اور 2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی،شور مچانے ا ور دھرنے والوں کی حکومت کا کے پی کے سے خاتمہ ہوجائیگا،،ترقیاتی منصوبے کیا چیزہیں، میں عوام پر اپنی جان تک نچھاور کردوں گا،2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائے گا،ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے،

اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنا عمران کا اور حکمرانوں کو ناک آؤٹ کرنا میرا کام ہے ،طاہر القادری

Posted by & filed under پاکستان.

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں قصائی کے ہاتھ میں مرغی کی طرح ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں بالخصوص خواتین پر تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں،ان قاتل حکمرانوں نے 17جون 2014 کے دن 100شہریوں کو گولیاں ماریں

سانحہ آٹھ اگست کے ذمہ داروں پر ہاتھ ڈالا جاتا تو دوبارہ سانحہ نہ ہوتا ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ اگر انتظامیہ اور فورسز اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ایمانداری اور دیانتداری سے اداکرتے تو 8اگست کو سول ہسپتال میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کردیتے تو پھر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردحملے سے پہلے سوبار سوچتے ،پولیس سینٹر پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اس حوالے سے نیشنل پارٹی کی پالیسی اورموقف واضح ہے

پی ٹی سی حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے اسمبلی اجلاس بلایا جائے ،اپوز یشن نے ریکوزیشن جمع کر ادی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع اورڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے

پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ2018میں مکمل ہوجائیگا،احسن اقبال

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ 2018میں مکمل ہو جائے گا ،سی پیک کی ایپکس باڈی کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی

بلوچستان میں 10 ماہ کے دوران 325 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں 10 ماہ کے دوران 325 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے 310 ٹارگٹ کلنگ اور 202 افراد فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوئے کوئٹہ میں رواں سال کے دوران 4 بڑے واقعات ہوئے جن میں سانحہ 8 اگست‘ سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر ‘سانحہ ضلع کچہری کے قریب اور پولیو سینٹر کو نشانہ بنایا گیا اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں 10 ماہ کے دوران 325 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے

ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنادینگے، نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعہ جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعلیٰ نے سانحہ پی ٹی سی کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بزدل دہشت گردوں نے بہیمانہ کاروائی کرتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا