کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے ، عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوں کی کرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے ،پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت سے تحریک انصاف بلوچستان میں فعال اور مضبوط ہوگی۔