حکومت اور سیکورٹی اداروں کو اچھے اور برے طالبان کی پالیسی تر ک کرنا ہوگی، مولانا شیرانی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی)کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ حکومت اورسیکورٹی اداروں کو گڈ اوربیڈ کی پالیسی ترک کرکے عسکریت پسندوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنی چاہئے ،اب تک سول ہسپتال کوئٹہ اور دیگر واقعات میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

مو دی کا بلوچستان سے متعلق بیان مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،دفتر خارجہ

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کے قائد کے بیان کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،وزارت داخلہ نے کئی بار برطانوی حکومت سے قائد ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھایا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے

بی این پی کا نواب اکبر بگٹی کی برسی پر ہڑتال کی حمایت

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 اگست کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کی مناسبت سے جو ہڑتال کی کال دی گئی ہے پارٹی کی جانب سے اس ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

کوئٹہ، نگووائرس میں مبتلا 2 مریضوں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ اور لورالائی سے کا نگووائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد عیوض کو غوث آ بادکو ئٹہ کا رہا ئشی ہے جن کو سردررشدید بخار اور نا ک سے خون آ نے کی شکا یت پرہسپتال منتقل کیا گیا ہے

ایم کیو ایم کیخلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہے ، سرفراز بگٹی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میرسرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر ایک لسانی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے آزادی صحافت پر حملہ ہے ایم کیو ایم میں4ہزار مسلح غنڈے پالے رکھے ہیں جس کو وہ وطن عزیز میں بدامنی قتل وغارت و غنڈی گردی کیلئے استعمال کرتے ہیں

بلو چستان میں ریا ستی مظالم میں تیز ی لا ئی گئی ہے ، بی آرپی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں ریاستی مظالم میں تیزی لائی گئی ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بلوچ قوم کی نسل کشی میں مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں بلوچستان کے طول و عرض میں بے گناہ بلوچ اور عام آبادیوں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں، اغواء نما گرفتاریوں

الطاف حسین کے ملک دشمن بیانات ،مذمت اور لاتعلقی سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے،سیاسی رہنماء بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے الطاف حسین کے حالیہ شر انگیز بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذمتیں اور لاتعلقی مسائل کا حل نہیں سیاسی لبادے پر داغ لگانے والے عوام کے دشمن ہیں ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتااب بھی سنجیدگی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سرپرے جن سیاسی جسم نوچتے رہیں گے بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اچھے اور برے تمام مسلح تنظیموں کو ختم کرنا ہوگا ،جمعیت

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ/پشین : جمعیت علما ء اسلام کے رہنماوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے اچھے اور برے مسلح تنظیموں کا وجود ہی ختم کرنا ہوگا پالیسیوں میں تبدیلی اور ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری اب ناگزیز ہوچکا ہے پاکستان تاریخ کے ایک مشکل اور نازک دور سے گذررہا ہے لہذا سب کو ہوش سے کام لینا ہوگا

سی پیک کی سیکورٹی کیلئے سو ملین روپے جاری ،منصوبے کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنیکا فیصلہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہ دراری منصوبے کے لئے ڈرون استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈرون سے کسی بھی دہشتگردی کے حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے منسلک روڈ ، ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنز کی نگرانی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

قلت آب پر قابو ں پانے کیلئے 10 ڈیمز تعمیر کرنیکا فیصلہ ،تین ڈیمزبلوچستان میں ہونگے

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے ملک میں پانی کی قلت اور سیلاب سے ممکنہ بچاؤکے لیے دیامربھاشااورکرم تنگی ڈیم کے علاوہ 10 نئے ڈیموں کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق واپڈا نے اس سلسلے میں بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا اور خیبر پختونخوا میں تعمیر کیے جانیوالے ان ڈیموں کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے