برا ہمدا غ بگٹی اسٹیبلشمنٹ کے پیدا وار ہیں ،نوا ب غو ث بخش با رو زئی

Posted by & filed under مزید خبریں.

لورالائی: بلوچستان کے خراب حالات کے پیچھے ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں ہیں تاہم ملکی پالیسی بھی ذمہ دار ہے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سیکریٹ فنڈ ز امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے وقف کر دیا تھا۔ میرے دور میں خریدے گئے بلٹ پروف گاڑیوں کی بدولت کوئٹہ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی جان بچ گئی تھی۔

بلوچستان اور کشمیر کی صورتحال بالکل مختلف ہے مودی اپنے مظالم کا حساب دے ،جماعت اسلامی بلوچستان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

نوشکی: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ ہمارے ایجنسیوں کی ناکامی ہے ،سانحات کو روکنے اور انکے تدارک میں خفیہ ایجنسیاں ناکام نظر آتی ہیں،پشاور،چارسدہ اور اب کوئٹہ لہولہان ہوچکاہے ،مگر ہمارے ایجنسیاں ایسے واقعات کو قبل از وقت روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ہیں

طالبان کو ہم نے خو د بنایا ہے ،طالبان رہنماء ملا اختر منصور شہید ہیں ،محمو د خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے وعدے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کامغربی روٹ نہیں بن رہا ہے مشرقی روت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ حقوق دیئے بغیر زندہ باد کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہماری پارٹی صرف آئین کے تحفظ کیلئے حکومت کی اتحادی ہے۔

لاہور کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائن وصولی پورے ملک سے کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under کوئٹہ.

اسلام آباد : لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا پیسہ عوام اپنی جیبوں سے ادا کریں گے، نیپرا نے بجلی صارفین پر 200ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے95پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ نیپرا نے صارفین سے25سال تک70پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دیدی ہے۔

پارلیمنٹ میں کی گئی تقریراورغیر ملکی ریڈیوکو دیئے گئے انٹرویو پر قائم ہوں،محموداچکزئی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ میں پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دئیے گئے انٹروویو پر قائم ہوں ،اس سلسلے میں تحقیقات کیلئے عدلیہ ،سیکورٹی اورانٹیلی جنس اداروں،صحافت سے وابستہ افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اگر ان کے پارلیمنٹ تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دئیے گئے انٹروویو میں ایک لفظ بھی غلط یا ذومعانی نکلا تو وہ اس پر قوم سے معافی مانگیں گے ،مجھے لگ رہاہے

کاہان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالوں کو واپس لایا جائے گا ،نواب چنگیز مری

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوہلو : مری قبیلے کے سربراہ اور صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز مری نے کہا ہے کہ کاہان میں سابقہ دور میں جو آپریشن ہوا تھا اور مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نقل مکانی کر کے چلے گئے تھے ان کو واپس لایا جائے گا تاکہ وہ اپنے علاقے کی ترقی میں دوبارہ حصہ لے سکیں ۔

شہداء قومی تحریک کا عظیم اثاثہ ہیں، بی ایس ایف

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں محاذ آزادی کے قوم دوست سپوت شہید علی محمد مینگل کوان کی قر بانیوں اور والہانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید علی محمد مینگل نے بابو نوروز خان اور ان کے ساتھیوں کے جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست کوسول ہسپتال کوئٹہ میں المناک واقعہ کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے کوئٹہ شہر میں ایف سی پولیس اور اے ٹی ایف کا گشت بڑھا دیا گیا

مودی کے لئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے والوں نے غیر ت کا جنازہ نکال دیا ہے،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : صو با ئی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انہیں ان کے بلوں سے نکا ل کر ما ریں گے ،مو دی کے لئے صا حب کا لفظ استعما ل کرنے والوں نے غیرت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے ۔ہم نے روز اؤل سے ہی کہہ دیا تھا کہ بلو چستان کے حا لا ت خرا ب کر نے میں (را) ملوث ہے ۔

گوادر فری زون 23 سال کے لئے ٹیکس فری ہوگا ،سی او پی ایچ سی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی( سی او پی ایچ سی) کے وائس جنرل منیجر پیٹر ہو نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ میں 2260ایکٹر رقبے پر مشتمل فری زون بنایا جارہاہے۔ ابتدائی فری زون جو 80ایکٹر زمین پر محیط ہے چین کی کمپنیوں نے حاصل کر لی ہے جو مچھلیوں کی پروسیسنگ،ماربل کی کٹنگ، پیٹروکیمیکلز سمیت دیگر کاروبار کے لیے مختص کی گئی ہے