پی ایس ڈی پی بنانے بارے رپورٹ بنا کر عدالت میں پیش کی جائے ،چیف جسٹس بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نورمسکانزئی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی اور کوتاہی برداشت نہیں کرینگے چاہئے اس کیلئے جو قیمت ادا نہ کرنا پڑے اگر کسی پی اینڈ ڈی کے کسی اہلکار نے غیر قانونی ریلیز کی تو اس کے تنخواہ سے اس کی ریکوری کی جائیگی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی ایس ڈی پی بنانے کے حوالے سے ایک جامہ رپورٹ بناکر 7تاریخ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کرائے پی ایس ڈی پی کی تشکیل کے حوالے سے رول آف بزنس اور دیگر لوازمات کا کس قدر خیال رکھا گیا ہے

سا نحہ کو ئٹہ ، ہما رے نو جوا ن نسل پر بز دلا نہ حملہ کیا گیا ، نوا ب اسلم رئیسانی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں مرنے والے سب ہمارے اپنے تھے ان کی شہادت سے دل خون کے آنسو روتا ہے بزدل دہشتگردوں نے ہم سے ہمارا پڑھا لکھا طبقہ چھین لیا ہے وکلا کی شہادت نے صرف اپنے خاندانوں کو ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کو سوگوار کردیا ہے

سی پیک منصوبوں پر پیش رفت تو قع سے کہیں زیادہ ہو رہی ہے ،چینی صدر

Posted by & filed under مزید خبریں.

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پر پیش رفت اور نتائج توقعات سے بڑھ کر ہیں ، منصوبہ کے تحت پاکستان سمیت متعلقہ تمام ممالک میں موثر طریقے سے منصوبوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں ۔

محمودخان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال سے روک دیا گیا ،ارکان کا انتظار انتظار ہی رہا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی سے اظہار خیال نہ کرنے کی درخواست کر کے قومی اسمبلی کا ماحول گرم ہونے سے بچا لیا ٗمحمود خان اچکزئی دستاویزات کے ساتھ بھرپور تیاری میں تھے تاہم وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی جواب دینے کے لیے ایوان میں حاضر پائے گئے۔

بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز ہے ،بلاو ل بھٹو

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوبھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف پھٹ پڑے۔بلوچستان کو جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی یوم آزادی کی ایک تقریب میں پاکستان مخالف بیانات دینے پر شدید ردوعمل کااظہار کیا ہے۔

دہشتگردی کیخلاف پشتون اکیلے جنگ نہیں لڑ سکتے بلوچوں کو ساتھ دینا ہوگا ،اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اورعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پشتون قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں سانحہ کوئٹہ کے بعد حالات میں بہتری کی ضرورت ہے

معاشرے سے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ارباب اختیار کو سو چ بدلنا ہوگی ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ : سانحہ8اگست کا خلاء صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا جس میں بلوچستان کے وکلاء ، صحافی اور عام شہری شہید کئے گئے ارباب اختیار یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جنرل ضیاء الحق کے غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلوچستان کے معاشرے میں انتہاء پسندی ، مذہبی جنونیت ، کے رجحانات میں اضافہ ہوا اور نتائج یہ ہیں کہ آج ہمارے وکلاء ، اہل قلم ، دانشوروں سمیت ہر طبقے فکر کے لوگوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہاہیں منصوبے پر عمل ہو کر رہیگا ،احسن اقبال

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ جیسے اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو شہداء کے لہو نے مزید تقویت بخشی ، سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اورمیں سی پیک منصوبے کیخلاف سازش کرنیوالوں کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ سی پیک کسی بھی قیمت پر رول بیک نہیں ہوسکتا ،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپشتونخوا ،فاٹا اوراس خطے کی تبدیلی کامظہر ہے

فوج کو دعوت دینے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، حامد اچکزئی

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : فوج کو دعوت دینے والوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے ، اٹھارویں ترمیم ہوچکی ہے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، پشتونوں کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں نادرا بحالی کے سلسلے میں اقدامات کرے، اموں سے لیکر اٹک تک سب افغان ہے ہم پاکستانی افغان ہے

“را”اور اسکے حمایتی بلوچستان میں سازشوں پر عمل پیر ا ہیں ،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا قیام اولین ترجیحات ہیں ’’را‘‘ اور اس کے حمایتی بلوچستان کو خون آلودہ کرنے کی جن سازشوں پر عمل پیرا ہیں اسے ملی یکجہتی سے ناکام بنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا