پنجگور : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ مکران کے تنظیمی دورے پر پنجگور پہنچ گئے وہ مکران کا تفصیلی دورہ کرینگے انکے ہمراہ بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبران حفیظ بلوچ امیر ثاقی اور حب زون کے صدر نزیر بلوچ تھے ۔
Posts By: نیوز ایجنسی
ڈبل سواری پرپابندی سے ٹارگٹ کلنگ نہیں رکتی ، جماعت اسلامی
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ حکومت جب میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوجائے تو انہیں صرف غریبوں کی سواری موٹرسائیکل ڈبل سواری نظرآتی ہے حالانکہ موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہیں رکتی ۔
پارلیمنٹ کی بالادستی او ر قوموں کی برابری کے موقف پر ہمیشہ قائم رہینگے ،محمود اچکزئی
چمن : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چےئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے چمن کے مختلف علاقوں کلی بوستان ،کلی ڈبری اور کلی جلال حسین زئی میں اپنے دورے کے دوران مقامی قبائلی معتبرین اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں فوج اوران کے اداروں کے خلاف نہیں بلکہ ہم آئین وقانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری کی اصولی جمہوری موقف پر ہمیشہ قائم رہے ہیں اورملکی سیاست اور نظام حکومت میں ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود کے دائرہ میں رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دینا ہوگا۔
زیروپوائنٹ کی بندش کیخلاف تفتان میں ریلی
تفتان: سرحدی شہر تفتان میں انجمن اتحاد نوجوانان تفتان کی کال پر زیروپوائنٹ کی بندش کے خلاف کلی اسٹیشن سے پاکستان گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پنجگور میں باپ دو بیٹوں سمیت 4افراد قتل ، تربت اور ڈیرہ بگٹی میں دھماکے ،3افراد زخمی
پنجگور+تربت+ڈیرہ بگٹی : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، راکٹ حملہ اور بارودی سرنگ دھماکے میں باپ دو بیٹوں سمیت ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان یونیورسٹی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے انتظامیہ بدعنوانیوں میں ملوث ہے، بی ایس او پجار
کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار) کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ ،سیکرٹری جنرل حمید بلوچ، صوبائی صدر علاؤ الدین بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ ، گورگین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کرپشن ، بد عنوانی کا گڑھ بن چکا ہے انتظامیہ صرف اور صرف رقم بٹورنے میں مصروف ہیں۔
صوبے کے مفاد میں قوم پرست جماعتوں کا انضمام ناگزیر ہے، ڈاکٹرحئی
پنجگور : بلوچستان نیشنل مومنٹ کے مرکزی صدر بزرگ سیاستدان سابقہ سینٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر تمام قوم پرست جماعتوں کا اتحاد وانضمام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
خضدار میں ماربل سٹی کے قیام کا فیصلہ ، بلوچستان حکومت اور وفاق میں معاہدہ طے
کوئٹہ: بلوچستان میں ماربل اور دیگر قیمتی معدنیات کی پروسیسنگ کے لئے خضدار میں ماربل سٹی کے قیام کے لئے جمعرات کے روز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
کوئٹہ ،نوشکی چمن میں بارش ،نشیبی علاقے زیر آب
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، نوشکی میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے متعد د علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔
محکمہ صحت میں ایمر جنسی کے اعلانات ، اعلانات تک محدود ہو گئی
کوئٹہ: محکمہ صحت میں ایمر جنسی کے اعلانات ، اعلانات تک محدود ہو گئی کروڑوں روپے فنڈز مختص ہونے کے باوجود بھی طبی سہولتوں کا فقدان ہے ۔