نئی پارٹی،صدارت کیلئے نواب مگسی،جام کمال ،صالح بھوتانی کے نام سامنے آ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد جلد ہی 10یا 12ارکان پر مشتمل نئی جنرل کونسل کا انتخاب کیا جائیگاجس میں آئین کی منظوری لی جائے گی اسکے علاوہ ابتک بلوچستان عوامی پارٹی کیلئے مختلف نام صدارت کیلئے سامنے آئے ہیں جن میں نواب ذوالفقار علی مگسی ،میر جام کمال ،سردار صالح بھوتانی شامل ہیں ۔

چیئرمین سینٹ بارے وزیراعظم کے ریمارکس، صوبائی وزراء کا شدید ردرعمل، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی مذمت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزراء اور بلوچستان کی بعض سیاسی رہنماؤں نے ویزراعظم کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے بارے توہین آمیز الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی مینڈیٹ کی توہین کردیا سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ن لیگ کے اتحادی جماعت جے یو آئی کے رہنماء مولانا غفور حیدری نے کیا ۔

بلوچ او رپشتون ملکر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں ،نواب ایاز جوگیزئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب محمدایاز خان جوگیزئی نے کہاہے کہ دنیا میں آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے قبائلی نظام آہستہ کمزور پڑتاجارہاہے اور سیاست ہر گھر کی دہلیز پرپہنچ رہاہے اب ہمیں بھی دنیا کے ساتھ چلناہوگا اور سیاست کو اپنا نا ہوگا۔

طالبان افغان حکومت کی مذاکرات کی نئی پیش کش قبول کرلیں، پاکستان

Posted by & filed under پاکستان.

کابل: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں طالبان پر زور دیا ہے کہ کابل حکومت کی مذاکرات کی نئی پیش کش قبول کرلیں۔

وزیر ستان میں پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ واقع کی تحقیقات کی جائیں ،محمود اچکزئی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرستان میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نیب اجلاس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل اور محفوظ علی سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیب بلوچستان کے دو اہم کیسز میں پیشرفت، لیفٹنٹ جنرل (ر)افضل جنجوعہ، برگیڈئیر (ر)افتخار مہدی اور سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان محفوظ علی خان کے خلاف تحقیقات جبکہ سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

حاصل بزنجو بتائیں 2008ء میں ایک بھی رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود سینیٹر کیسے بنے،قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرتے جو باتیں کیں ان پر آج بھی قائم ہوں،وفاق سے کہتے ہیں کہ وہ دل بڑا کرکے تین سال سے التوا میں پڑے این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کرے ، سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب پر قوم پرست جماعتوں کی باتیں افسوسناک ہیں۔

پارلیمنٹ میں مداخلت ملک کیلئے زہرقاتل ہے، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈر محمد عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم اور اضافہ کرنا عدلیہ کا کام نہیں بلکہ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کاکام ہے ہمیں سول مارشل لاء قبول نہیں ، عوام کی طاقت خدا کی طاقت ہوتی ہے ۔