اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے 214بیوروکریٹس، ججز، افسران کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہریت رکھنے والوں میں اعلیٰ افسران سے لیکر کلرک تک شامل ہیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔
Posts By: نیوز ایجنسی
پنجاب میں بغاوت ہوتو ٹھیک بلوچستان میں پتا ہلے تو بندہ اٹھا لو ،اعتزاز احسن
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے حکومتی اراکین کے اداروں کے خلاف بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے بیانات فوج کو مداخلت کی برملا دعوت دے رہے ہیں۔
لسانی جماعت بلوچ مخالفت کے نام پر اپنی سیاست کو سہارا دے رہی ہے ، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہجہان بلوچ مرکزی کمیٹی ممبر پرویز بلوچ نے چاکر خان یونیورسٹی کے نام کی مخالفت کو بلوچ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے لسانی گروہ تنگ نظری اور بلوچ دشمنی کے بنیاد پر اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی کوشش رہے ہے کہ ایک دفعہ پھر سے بلوچ دشمنی کا سودا لگا کر اقتدار حاصل کی جاسکے ۔
بلوچستان ،چکور اور مارخور کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ
کوئٹہ: بلوچستان میں ملک کے قومی پرندے چکور اور جانور ماخور کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، اگر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے مناسب پالیسی مرتب نہیں کی گئی اور تحفظ کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو بلوچستان کے یہ خوبصورت پرندے اور جانور صرف تصاویر میں نظر آئیں گے۔
بلوچ اور پشتونوں کو لڑا کر سیاست کرنیوالوں کا دور ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکا ،سردار یار محمد رند
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آج قلعہ عبداللہ کی غیور عوام نے نفرت اور قوم پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قلعہ عبداللہ میں دفن کردیا نفرت کی سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے جو لوگ برادار اقوام غیرت مند پشتونوں اور بلوچوں کو لڑانے کی سازش کررہے تھے۔
امراض قلب کے اسٹنٹس کی خریداری میں خرد بر د،13 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
کوئٹہ : امراض قلب کے مریضوں کے لئے اسٹنٹس کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں امراض قلب کے سابق سربراہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ، ڈائریکٹر لاجیسٹکس ہیلتھ سروسز ،سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ، اسسٹنٹ پروفیسرز میڈیسن ، فارماسسٹس سمیت 13 ملزمان کے خلاف قومی احتساب بیورو ( نیب ) بلوچستان نے ریفرنس نیب عدالت میں دائر کردی ہے ۔
گوادر مستقبل میں دوسرا دبئی بن سکتا ہے، برطانوی اخبار
لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر پاکستان اور چین دونوں کے لیے اہم شہر ہے ، یہ مستقبل میں دوسرا دبئی بن سکتا ہے اور اس سے ایشیا میں طاقت کا توازن بھی تبدیل ہوگا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلوچستان میں توانائی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے سی پیک کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے لئے صوبوں سے تجا ویز طلب کر لیں،بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی پا کستا ن کے حوالے سے بل پیش کرنے ،ایچ ای سی میں صوبوں کو بہتر نمائندگی دینے کا فیصلہ۔
چمن کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اصغر اچکزئی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ چمن کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
بلوچستان میں فروغ تعلیم کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں ،اصغر اچکزئی
کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی سکولوں میں داخل کرائیں کیونکہ اس وقت پشتون اور دیگر محکوم اقوام کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا واحد حل تعلیم کے حصول میں ہی پوشیدہ ہے ۔