ملک کی کچھ مشکلات ختم کیں ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ 2018میں ہوگا ،نواز شریف

Posted by & filed under پاکستان.

چکوال: وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ اڑھائی سال میں بہت سی مشکلات پر قابو پالیا ہے، وہ دن دورنہیں جب پاکستان تمام چیلنجز سے نمٹ کرخوشحال ملک بن جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو چکوال کے گاؤں بھرپور میں معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے، ترقی کرے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ 2018ء تک جب ہماری حکومت کی مدت ختم ہوگی تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔

ساتکزئی اور کرد قبیلے میں تنازعے کاتصفیہ ہو گیا ،حکومت اور پہاڑوں پر جانیوالے سیز فائر کریں تو ثالثی کیلئے تیار ہیں ،اختر مینگل غفور حیدری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل اورجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ صوبے میں سیاسی اور قبائلی تنازعات کے حل کیلئے وہ ہرممکن کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے

گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ ،بلوچستان کے آٹھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی ،بلوچستان کے آٹھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کوپھانسی دے دی گئی ،جڑواں شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نقل آئے

Posted by & filed under بین الاقوامی.

راولپنڈی: سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پیر کی علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

میٹر ک امتحانات میں نقل کی گنجائش نہیں، نقل پکڑنے کی صورت میں سنٹر عملہ معطل کیا جائیگا ،وزیر تعلیم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں آج سے تعلیمی سر گرمیاں شروع ہو رہی ہے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی کسی بھی سینٹر میں نقل پکڑی گئی تو سینٹر کے تمام عملے کو معطل کر دیا جائیگا