واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کی صورت میں شام کے صدر بشار الاسد کو زبردستی اقتدار سے ہٹانا پڑے گا
Posts By: نیوز ایجنسی
ایف 16طیاروں کا معاملہ ،امریکہ نے بھارت کا اعتراض مستردکردیا ،بھارتی رویہ افسوسناک ہے ، پاکستان
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض بلاجواز ہے۔ کہا ہے پاکستان کو طیاروں کی فروخت ضروری تھی، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے لڑاکا طیارے لازمی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان میں بھی عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں جاری آپریشن کے بعد افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔دریں اثناء امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت اسکا ذاتی معاملہ ہے ،امید ہے پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
پاکستان اور ایران تجارت کیلئے سر حد پر اضافی پوائنٹس کھولنے پر رضا مند ،تجارت کی نئی راہیں کھلنے کا امکان
اسلام آباد: پاک ایران دو طرفہ تجارت کی نئی راہیں کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ وزارت تجارت نے پاک ایران بارڈر پر اضافی پوائنٹس کھولنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو بھجوا دیں۔
ایران سے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی ،گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں حلیف ہیں، ایران
کوئٹہ: سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا بہترین ہمسایہ ہے پاکستان اور ایران مسلمان ممالک ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے ہمسایہ بھی ہے دور جدید کا تقاضا ہے کہ ہم آپس میں اتحاد پیدا کریں ایرانی قوم خوش ش نصیب ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب آیا ایرانی ثقافت پوری دنیا میں مقبول ہے۔
سابق گورنر ہرات کے اغواء کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،پاکستان میں داعش کا وجود نہیں کچھ لوگ نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں، چوہدری نثار
کلر سیداں: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کچھ لوگوں کی دم پر پاؤں رکھا گیا تو میرے خلاف پراپیگنڈے کرنے شروع ہوگئے۔ پاکستان میں داعش اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں کچھ لوگ داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز
گوادر پورٹ کا مکمل اختیار بلوچ قوم کو دیاجائے ،بلوچستان میں حالات بہتر نہیں مردم شماری سے بلوچ اقلیت میں بدل جائینگے، بی این پی
چاغی + عیسیٰ چاہ: بلوچ وطن وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آل پارٹیز کانفرنس میں بلوچوں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا گیا
امریکہ کا پاکستان کو ایف16طیاروں کی فروخت کا حتمی فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ انھوں نے پاکستان کو 8 ایف16 جنگی طیاروں کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے
محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، صوبائی وزیر کامطالبہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اگر محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت بند ہو جائے تو محکمہ کو ٹھیک کرونگا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرمائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار
کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرارہیں تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی کی شدید لپیٹ میں ہے
بلوچ قوم کے تحفظات کے خاتمے تک کسی صورت مر دم شماری قبول نہیں کرینگے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحد ت بلوچستان کے صدر کہدہ اکرم بلوچ نے کہا کہ افغان مہا جرین کی موجودگی اور بلوچ علاقوں میں انسر جنسی کے باعث بلوچستان میں مر دم شماری بلوچ قومی تشخص کو اقلیت میں تبدیل کر نے کی گہری سازش تصور کر تے ہیں