ترکمانستان سے افغانستان کے راستے گیس منصوبہ ،گیس پائپ لائن کے تحفظ کیلئے طالبان سے بات کرینگے،خواجہ آصف

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت آنے والی گیس پائپ لائن کے منصوبے کو تحفظ دلانے کیلئے پاکستانی حکومت طالبان شدت پسندوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریگی۔تاپی کے نام سے مشہور اس گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیر کا کام اتوار 13 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم ترکمانستان پہنچیں گے دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن دو سال میں مکمل ہوگا۔یہ پائپ لائن ابتدائی طور پر 27 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس فراہم کر سکے گی جس میں سے دو ارب افغانستان اور ساڑھے 12 ارب مکعب میٹر گیس پاکستان اور بھارت حاصل کریں گے۔

،کبھی ترقی کی مخالفت نہیں کی ،اخترمینگل ،بلوچستان کیساتھ زیادتیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے،عمران خان

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بلو چستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ ار مشرقی روٹ کی تعمیر ایک ساتھ شروع کئے جانے کے جانے کے معاملے پر اتفا ق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی روٹ بھی مشرقی روٹ کی طرح تعمیر ہونا چاہیے اور اس پر وہ تمام سہولتیں موجو د ہونی چاہئیں جو مشرقی روٹ پر بنائی جارہی ہیں ، عمران خان نے اس حوالے سے 10جنوری کو بی این پی مینگل کے زیر اہتمام اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ، بدھ کو یہاں خیبر پختونخوا ہاؤس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں قائدین نے ملا قات میں ہونے والے فیصلوں بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی ، تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا کہ بلو چوں کی اے پی سی میں شرکت کریں گے

بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر جناح روڈ پر عمارت کی چوتھی منزل کو گرا دیا گیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ :لو چستان ہا ئیکورٹ کے احکا ما ت پر میٹروپو لیٹن کا رپوریشن ،ضلعی انتظا میہ و دیگر کی جا نب سے کو ئٹہ کے علا قے جناح روڈ پر غیر قا نو نی تعمیر ہو نے والی عما رت کی چو تھی منزل کو گرا دیا گیا جبکہ وہاں مو جو د نجی مو با ئل کمپنی کے ٹاور کو بھی ہٹا دیا گیا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ شے حق بلو چ ، اے سی سٹی طا رق مینگل ،میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کے نقشہ برا نچ کے چو ہدری عا طف ،چیف آ رکیٹیکٹ عبدالعزیز کا کڑ گزشتہ روز مذکو رہ عما رت گئے اور اپنی نگرا نی میں اسے گرا نے کے کا م کا آغاز کیا ٹیم کے ارکا ن نے غیر قا نو نی

مری معاہدہ ،وزیراعظم نے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی نئے وزیراعلیٰ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔ کمیٹی مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے جلد اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گی

گوادر سے متعلق اے پی سی، سرداراخترمینگل کا اسلام میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گوادرکاشغراقتصادی راہداری کے بارے میں اعلان کئے گئے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے گزشتہ روزمختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران گوادرکاشغرراقتصادی راہداری سے متعلق اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کیاتھااس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء وسینیٹرزاہدخان ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیروسینیٹرسراج

ژوب، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو افراد گرفتار، اسلحہ وگاڑیاں برآمد

Posted by & filed under کوئٹہ.

ژوب : ژوب سیکورٹی فورسسزکی کاروائی دو افراد گرفتار آٹھ پک اپ اوردس عدد موٹر گاڑی ،پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل لے لیں تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسسز نے نیم پڑاو چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ آٹھ پک اپ،دس عدد کار گاڑیاں اور پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل میں لے لیں اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑیاں افغانستان سے لائی جارہی تھیں جبکہ فورسسز نے ملزمان سے چارعدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں ژوب پولیس نے مینا بازار میں کاروائی کرتے ہوئے

نواب خیر بخش مری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنمامرحوم نواب خیر بخش مری کی اہلیہ ،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر و صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز مری کی والدہ منگل کو لندن میں علالت کے باعث انتقال کرگئیں جن کی میت لندن سے بذریعہ طیارہ کراچی

اصل ’’مالک ‘‘کوئی اور ہے مری معاہدے پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

سبی : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر و پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد ہوتے نظر نہیں آرہا آئندہ کے اڑھائی سال بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صورت میں اصل مالک بلوچستان میں حکومت کریں گے، ناراض بلوچوں کو رضامند کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بلوچستان کے ساحل و سائل پر اختیارات صوبے کے حوالے کئے جائیں، بلوچستان پیکیج کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حالات کو بہتر بنانے کے لیے بلوچستان کے عوام میں پھیلی احساس محرومی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ناراض بلوچوں کو رضامند کرنے کے لیے اگر ہمیں ٹاسک دیا جائے اور مکمل اختیارات دئیے جائیں تو ناراض لوگوں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بلوچستان میں واپس لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب

وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں ، سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہ میں پہلے وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں تھا اور نہ اب ہوں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا پارلیمانی گروپ نواب ثناء اﷲ زہری کی قیادت میں متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں۔من گھڑت خبروں کے ذریعے پارلیمانی گروپ میں بد گمانیاں پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مری معاہدہ ایک حقیقت ہے جس کی پاسداری اتحادی جماعتیں کریں گی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اﷲ زہری نے وزارت اعلیٰ کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے اس خبر کو من گھڑت اور پارلیمانی گروپ میں دراڑیں ڈالنے کی سازش قرار دیتے

ٹرانسپورٹروں کا فورسز کے رویئے کیخلاف احتجاج ،قومی شاہراہیں بند کر دیں ،حکام سے مذاکرات میں پہیہ جام ہڑتال موخر

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل 2006 ء ماڈل سے پرانی لوکل بسوں کی بندش اور سیکورٹی فورسز کے کانوائے کے نام پر گاڑیوں کو روکے جانے کیخلاف منگل کو صوبے کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی اور مختلف شاہراہوں کو ٹرانسپورٹرز نے بند کئے رکھا احتجاج کے دوران مختلف روٹس کی لوکل بسیں بھی نہ چل سکیں تاہم ان کی ہڑتال رکشہ والوں کیلئے رحمت بن گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور لوکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی گئی جس کے دوران ٹرانسپورٹروں نے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کئے رکھا ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ہے کہ کانوائے کے نام پر ان کی بسوں اور گاڑیوں کو گھنٹوں تک روکنا سراسر ظلم ہے جبکہ وہ نئے ٹائم ٹیبل اور 2006ء ماڈل تک بسوں کی