کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے مظلوم طبقے کو ایک جھنڈے تلے متحد کردیا پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہید کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اشرف کاکڑ تھے۔ جلسہ سے حاجی اشرف کاکڑ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر قاسم خان اچکزئی ،سیداقبال شاہ ، ،حمیدکاکڑ،سابق صوبائی وزیر جعفر جارج ،غلام جیلانی شاد،حفیظ مینگل ، جہانگیر ترین ،کامریڈ علی باران ،ثناء اللہ جتک ، سفر زہری ، ناصرآغا،پروین
Posts By: نیوز ایجنسی
ظلم وزیادتی سے قوموں کو نیست و نابود نہیں کیاجاسکتا، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،سرداراخترمینگل
کوئٹہ : گوادر ہمارے آباؤاجداد کی سرزمین ہے بلوچوں کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ایسی ترقی ہمارے لئے نہیں جہاں ہمارے فرزند وں پر اپنے علاقوں میں جانے پر پابندیاں عائد کی جائیں ہم نے بلوچستان کے وسائل کی حفاظت کیلئے اس سے قبل بھی ایسی پالیسی رکھی جس سے بلوچ قومی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچے اب بھی انہی پالیسیوں پر کاربند ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بلوچوں کے احساسات ، جذبات کو اولیت دی جاتی لیکن حکمرانوں کی پالیسیاں اس کے برعکس ہیں گوادر کے غیور بلوچوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے اور جن خدشات کا اظہار گوادر سے متعلق کیا تھا تو آج درست ثابت ہو رہے ہیں اب تو گوادر کے مقامی بلوچ اپنے ہی گھروں میں جاننے کیلئے انٹری کی ضرورت پڑ ھ رہی ہے
شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی پر بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائینگے، شیر محمد بگٹی
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بی آر پی کے رہنماء شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی کی مناسبت سے 7 دسمبر کو بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے شہید شاہ محمد بگٹی سمیت تمام بلوچ شہدا ء کو خراج تحسین پیش کریں گے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید شاہ محمد بگٹی کو 5 دسمبر 2010 ء کو ڈیرہ بگٹی سے فورسز نے دو ساتھیوں سمیت اغواء کیا اور دو دن بعد7دسمبر 2010ء کو ان کو شہید کیا گیا
نیشنل پارٹی نے بلوچستان و ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا،خالد لانگو
کوئٹہ : بلوچستان میں ترقی و خوشحالی علمی سیاسی شعور اتحاد ویکجہتی اور بھائی چارے کی نئی رائے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیاسی شعور پختگی و سنجیدگی اور بلوچستان کے عوام سے محبت کی ترجمانی کرتی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کلی شابو میں نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حمید ایڈووکیٹ ‘ حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ میر حاصل جمالدینی ‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ ڈاکٹر دوست محمد لانگو ‘ عبدالصمد بلوچ ‘ علی احمد لانگو ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ حافظ خلیل البلوشی ‘ عبیدلاشاری ‘ ملک منظور شاہوانی ‘ نصراللہ لانگو ‘ چیئرمین عزیز لانگو ‘ حاجی اسماعیل لانگو ‘ ظاہر ظہیر‘ مولوی اسحاق لانگو ‘ امیرحمزہ لانگو ‘ نیاز لانگو ‘ ماسٹر رحمت اللہ نے بھی
لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے کوئٹہ میں 6روزہ سماعت کی رپورٹ
کوئٹہ: بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن نے کوئٹہ میں 6 روزہ سماعت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی کمیشن نے سات لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جبکہ نولاپتہ افراد کے کیسز ناکافی شواہد اور اہل خانہ کی عدم پیروی پر خارج کردئیے گئے جسٹس (ر) ڈاکٹر غوث محمد کی سربراہی میں سات رکنی کمیشن سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں بلوچستان سے لا پتہ ہونے والے افراد کے کیسز کی سماعت23نومبر سے 28نومبر تک کی سماعت کے دوران کمیشن نے صوبے
گوادر پورٹ کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے ،ڈاکٹر مالک
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ گوادرپورٹ کوبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے ،بلوچ عوام کوکئی عشروں سے محروم رکھاگیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوکالاباغ ڈیم کاایشونہ بنایاجائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کرانے کے موقع ہم نے بہت کوشش کی کہ گوادرپورٹ کی بھاگ دوڑبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے
مری معاہدہ پر عمل درآمد سے بلوچستان کے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سردار یار محمد رند
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا کہ اپنے ساحل وسائل سمیت بلوچستان کے اجتماعی حقوق کی جنگ اسلام آباد میں لڑینگے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا ڈرامہ پلاپ ہو چکا آج بھی اکثر محکمے مرکز کے پاس ہے ڈاکٹر مالک بلوچ یا مسلم لیگ ن کے آنے سے بلوچستان کے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کرپشن اور وسائل کے لوٹ مار نے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی کی اتھا گہرائیوں میں پھینک دیا۔ اب بلوچستان کے عوا م کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ68 سالوں سے حقوق غضب کرنے والوں کا ساتھ دیں گے کرپشن زدہ نظام بھوک وافلاس بے روزگاری المیے کو سہتے رہیں گے یا تبدیلی کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف
کوئٹہ ، قلات ، مستونگ ، خضدار ، زیارت ودیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ / اندرون بلوچستان:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع کے علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے خون جما دینے والی سردی کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ قلات زیارت پشین مستونگ سبی خضدار قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستا ن کے مختلف علاقے گزشتہ تین روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافے کی ایک خاص وجہ گیس پریشر میں کمی اور گھنٹوں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ بھی ہے
ڈاکٹر یاسین بلوچ کا سیاسی قومی جدوجہد میں کوئی مثالی نہیں ہے،جان بلیدی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی اور ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی و روایتی نظام جہالت پسماندگی اور غربت کے خاتمے کو ڈاکٹر یاسین بلوچ نے شعوری جدوجہد اور نظریہ اور فکر سے مشروط کرکے عوام کو نئے معاشرے کی تشکیل کرنے میں عملی کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
لیویز بھرتیوں کا عمل غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ
کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ لیویز فورس عوام کی حفاظت کیلئے ہے سیاسی بنیادوں پر اور اس کے بھرتی کے عمل میں مداخلت سے اس کی کارکردگی پر اثر پڑے گا جن 9 اضلاع میں ٹیسٹ و انٹرویو کا عمل مکمل ہوا ہے ہوم سیکرٹری کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ ان پر تقرریوں کے آرڈرز جاری کریں صوبے کے جن باقی ماندہ اضلاع میں میٹرک پاس امیدوار دستیاب نہیں ہو ں وہاں پر مڈل پاس امیدواربھرتی کیے جائیں تاہم ان کے تعلیمی اسناداصل یا جعلی ہونے کے تصدیق کی ذمہ داری متعلقہ کمیٹی پر عائد ہوگی عدالت امید رکھتی ہے کہ بھرتیوں کا عمل غیر جانبدار