اسلام آباد: پاکستان میں سری لنکا کی خاتون سفیر وی جایا نتی اندری سانگھے نے کہاہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر سری لنکا دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا تھا،سری لنکا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر بھر پور تعاؤن جاری رکھے گا،
Posts By: نیوز ایجنسی
گوادر کاشغر منصوبہ ایک خوش نما نعرے کے سوا کچھ نہیں، بلوچ خون کے بدلے ترقی قبول نہیں، سرداراخترمینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ گوادرکاشغرمنصوبے پربنائی جانے والی دال میں سب کچھ کالانظرآرہاہے بلوچ قوم کی ایسی ترقی کی حمایت نہیں کرتے جس کے منصوبے پربلوچ خون سے دستخط کئے جائیں یہاں تعلیم کونقل اورسیاست کوبدیانتی کی بھینٹ چڑھادیاگیاہے
گرفتار ٹارگٹ کلرز شفقت رودینی اور ابراہیم عرف شاہ جی کو مزید آٹھ مقدمات میں ریمانڈ کا حکم
کوئٹہ : انسدا د دہشتگر دی کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب جا ن محمد گو ہر نے صحا فیوں ،وکلاء ،پو لیس اہلکا روں و دیگر کی ٹا رگٹ کلنگ، بم دھما کوں و دیگر سنگین نو عیت کے مقدما ت میں نا مزد گرفتا ر ملزما ن کا مزید آٹھ مقد ما ت میں 8 روزہ ریما نڈ کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز دونوں گرفتا ر ملزما ن شفقت علی رودینی اور محمد ابراہیم
سکولوں میں بچوں کو کتاب وقلم میسر نہیں ،حکمران جشن منانے میں فنڈز خرچ کر رہے ہیں مولا نا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جشنیں منانا ان قوموں کا کام ہے جن کے دیگر مسائل حل ہو جن کے بچوں کے پاس سکول میں ایک روپے کی پنسل نہ ہو وہ کس منہ سے جشن زیارت مناتے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ جن کا دعویٰ تھاکہ وہ قوم کی حالت بدل دینگے
افغانستان میں مقیم بگٹی مہاجرین پر فورسز حملے کروارہے ہیں، بی آرپی
کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف ریاستی مظالم تمام حدوں کو پار کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی ظلم و جبر میں تیزی کے ساتھ ساتھ بلوچستان سے باہر افغانستان میں بے یار و مددگار اپنے آپ کے تحت کھٹن زندگی بسر کرنے والے بگٹی مہاجرین پر ایک بار حملہ کردیا
ڈیتھ اسکواڈ کے چند لوگوں کو او ایس ڈی بنانے کے باوجودبلوچستان میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے، سرداراخترمینگل
کوئٹہ : حکمرانوں کا احتساب عوام ہی کریں گے کیونکہ یہ اختیار عوام ہی کے پاس ہے عوام اپنے شعور فکر سے بہتر احتساب کر سکتے ہیں بلوچستان میں اب بھی عملا مارشل لاء ہے حکمران بے اختیار ہیں حکمرانوں کے ایوانوں سے بہتری کی آوازیں تو آتی ہیں لیکن حالات اس کے برعکس ہیں سیاسی قوتوں کا یکجا بیٹھنا ہی بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے
سوراب سے ملنے والی لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر دفنانا غیر انسانی فعل ہے‘نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ: بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سوراب سے ملنے والی 4 مسخ شدہ لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر دفنانا غیرانسانی فیل ہے بلوچستان میں اکثر و بیشتر جو لاشیں ملتی ہیں وہ پہلے سے جبری طورپر لاپتہ کی جاتی ہیں جو بلوچوں کی ہوتی ہیں
تعلیمی اصلاحات کی دعویدار صوبائی حکومت عالمی یو م خواندگی پر تقریب منعقد نہ کرسکی ، مولا نا واسع
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے دعویدار حکومت کو شاید یہ بات بھی معلوم نہ ہوسکی کہ کل پوری دنیا میں عالمی یوم خواندگی منایا گیا ہے لیکن صو بائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی اپوزیشن میں رہتے ہوئے تو انکا نعرہ تھا
آپریشن کی بندش اورلاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھمنے کا حکومتی دعوٰی محض جھوٹ ہے ، بی این ایم
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز کے مطابق صوبائی حکومت کے آپریشن اور لاشوں کے پھینکنے کا سلسلہ بند کرنے کا دعویٰ ایک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ گزشتہ دن سوراب کے علاقے کلغلی سے چھ لاشوں کی برآمدگی اسی مارو اور پھینک دو پالیسی کا سلسلہ ہے جو ایک دہائی سے جاری ہے۔
آزاد قوموں کی آزادی سلب نہ کی جائے،1940ء کی قرارداد کے مطابق نیا عمرانی معاہدہ ملک کو دیاجائے، نواب رئیسانی
کوئٹہ: چیف آف ساراوان پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی بزرگ سیاسی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ایک سیاسی جماعت نے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار میں تربت،لورالائی اور سبی یونیورسٹیوں اورخضدار،لورالائی، نصیرآباد میں میڈیکل کالجز کے قیام کا سہرا اپنے سرباندھنے کی ایک بھونڈی سازش کرکے عوام میں اپناچھوٹا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے