کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکمران بلوچستان میں حالات ٹھیک ٹھاک ہونے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ یہاں حقیقت میں صرف ٹھاک ٹھاک کی آوازیں آرہی ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی اگر صرف سموسے اور پکوڑے کھا کر لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ہے
کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو غاروں سے نکال کر وہ سزا دیں گے جو مدتوں تک لوگ یاد رکھیں گے، عوام کو امن دینا حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ، ملک کے روشن مستقبل اور امن کے لئے آخری دم تک لڑیں گے
کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ مستونگ کے واقعے کے خلا ف حکومت و اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیمو ں کی جانب سے مکمل شٹرڈاؤ ن ہڑتال کی گئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی کی جانب سے سانحہ مستونگ کے واقعے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا
کوئٹہ : یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے گزشتہ رات مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ہمارے سرمچاروں نے مخبروں اور آبادکاروں پر حملہ کیا اس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے یہ حملہ گذشتہ دو ہفتے پہلے ضلع مستونگ اور ضلع قلات کے علاقے جوہان ، نرموک ، تخت ، اور اسپلنجی میں فورسزکے آپریشن کے دوران بے گناہ نہتے بلوچوں کو شہید کرنے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بے گناہ بلوچوں کے خلاف فورسزکے آپریشن کے ردعمل میں کیا گیا
کوئٹہ : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ جغرافیہ اور بلوچ پشتون رشتے سے نابلد یہ عناصر سازشی انداز میں قومی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ہم متاثرہ پشتون بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس سے قبل بھی ہماری تنظیم نے ایسے سازشی واقعات کی مذمت کی ہے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچ سیاسی قیادت ، دانشوروں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ صوبے میں جاری واقعات کو دہشت گردی سمجھ کر ان کی مذمت کریں ، اس طرح کے واقعات بلوچوں کو مزید تباہی وبربادی کی جانب لے جایا جارہا ہے ، دس سال میں لاتعداد بلوچ ، پشتون ، پنجابی اور سندھیوں کو قتل کیا جاچکا ہے
کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے گزشتہ روز مستونگ میں بے گناہ پشتونوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ علاقے میں پشتونوں کا قتل ریاست کی دو بھائی بلوچ اور پشتون کو لڑوانے کی سازش ہے جس کی ریاستی ایجنسیاں ماہر ہیں جو بھی اس ہولناک واقعہ کے پیچھے ہے بلوچ یا بلوچ قوم کا ہمدرد نہیں ہوسکتا
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سانحہ کھڈ کوچہ میں نہتے ، معصوم ، بے گناہ انسانوں کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستونگ واقعے کا مقصد بلوچ و پشتون عوام کو باہم دست و گریبان کرنے کے سوا کچھ نہیں ان حالات میں عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیں
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے سانحہ مستونگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعہ میں بے گناہ پشتونوں کو شہید کیا گیا جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث گروہوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے
کوئٹہ: اراکین بلوچستان اسمبلی نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گر دوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ، یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہیں