بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیم بنانے کے منصوبوں میں تعطل کا انکشاف

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : بلوچستان میں 100چھوٹے ڈیم بنانیکیمنصوبوں میں تعطل کا انکشاف ہوا ہے، ایکنک نے دسمبر 2016میں منصوبوں کی منظوری دی تھی، جس کی کل لاگت 7ارب 82کروڑ روپے سے زائد تھی، منصوبے پر اب تک صرف 6فیصد کام ہوا ہے۔

شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلوں کا مسترد ہونا حق کی فتح ہے ، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے جو نظر ثانی اپیلیں دائر کی تھی اس پر سپریم کورٹ کا نظرثانی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔

بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں قبول نہیں، علی مدد جتک

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کے متعلق رولنگ بلوچستان کے عوام کی دلوں کی آواز ہے ۔

بلوچستان میں دہشتگردی مغربی سرحد کے پار سے ہو رہی ہے ،احسن اقبال

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانی اور کامیابی بے مثال ہے،بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا ،بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد کے پار سے ہو رہی ہے ،ملک کیخلاف ہونیوالی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنا دیں گے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں۔

فاٹا پشتونخوا ء کے انضمام بارے متفقہ آئینی قرار داد پر عملدآمد کیا جائے ،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پاررٹی صوبائی کا بینہ پارلیمانی پارٹی ، مرکزی عہدیداران کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ کے ضلعی صدر جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس ارباب ہاؤس میں زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات اور تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور وخوص ہوا اجلاس میں خطے کے بدلتی ہوئی صورتحال میں ملکی سیاسی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ حکمرانوں اور پر وردہ قو توں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ عوام بھگت رہے ہیں ۔

شہید صحافیوں کو خراج عقیدت ،صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں سچ کا سفر جاری ہے ،سینئر صحافی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صحافیوں نے بلوچستان کے شہید صحافیوں کوان کی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قربانیوں اور شہادتوں کے باوجود بلوچستان میں سچ کا سفر جاری ہے۔