گوادر،بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ ; گوادر کے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے خواتین، بچوں کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی سی پیک منصوبے کے سب سے بڑے پروجیکٹ گوادر پرانہ ملا بند کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف وائی چوک ائیر پورٹ فش ہاربر شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔

پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سربراہ پاک فوج

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔

بلوچستان کرپشن کیسز کی سماعت و کلاء ہڑتال کے باعث ملتوی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات بنا نے کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی کے بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران گچکی اور گندم خرد برد کیس میں گرفتارسابق وزیر خوراک اسفند یا ر کاکڑ الگ الگ پیش تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

کوئٹہ دھماکہ کی مذمت دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ہے،سردار رند

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں نے ایک دفعہ پھر بلوچستان کو خون میں نہلا دیا ہے جس میں بے گناہوں کی شہادت کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

دس سال کی تاخیر کے بعد کچھی کینال رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائیگا، چیئرمین واپڈا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)نے کہاہے کہ ایک عشرے سے بھی زائد عرصہ کی تاخیر کے بعد کچھی کینال پراجیکٹ بالآخر رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہورہا ہے ،جس کے بعد پراجیکٹ کے ہیڈ ریگولیٹر سے مین کینال میں پانی کی بھرائی کی جائے گی تاکہ مین کینال اوراس پر تعمیر کئے گئے مختلف سٹرکچرز کو ٹیسٹ کیا جاسکے۔

دہشتگردی کا مرکز پنجاب ہے، اصغراچکزئی ،اب برسی یا سوگ منانے کی بجائے اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا،سرداراخترمینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے صوبہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔

عدالت میں عدم پیشی پر میڈیکل اسٹور مالکان کی گرفتاری کا حکم

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر اور ممبر ارسلاء خان نے غیر معیاری ،ان رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 4ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام اور 3میڈیکل سٹورز مالکان کے عدم پیشی کے بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ ادویہ ساز کمپنی میسن نیٹرو پیتھک لیبارٹریز کا لائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا۔

شہید وکلاء کی یاد میں بلوچستان اسمبلی میں شمعیں روشن کی گئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پرسانحہ 8اگست 2016کی پہلی برسی کے موقع پر سانحہ کے شہداء کی یاد میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر شمعیں روشن کرنے کا اہتمام کیاگیا ۔

شہداء آٹھ اگست کے مشن کو ہر صورت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،وکلاء رہنماء

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اور پنجاب کے سینئر وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ8 اگست کے وکلاء کے مشن کو ہر صورت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے کیونکہ شہداء کی وجہ سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکتا۔