کوئٹہ:صولت مرزا کی پھانسی سزا پر عملدآمد کے عدالتی احکامات کے بعد مچھ جیل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ مچھ جیل سکند ر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اس وقت مچھ جیل کی سیکورٹی پر 3سو ایف سی ،پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے
Posts By: نیوز ایجنسی
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈپرعملدرآمدسے متعلق قراردادمنظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عمل درآمد فنی و تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے کو مختص کرنے ، سنجاوی میں گرلز انٹر کالج کے قیام ، اسمنگلی روڈ پر واقع خطرناک موڑ کو سیدھا کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے اور کوئٹہ شہر میں پلازوں کی تعمیر کے لئے بلڈنگ کوڈ پر عمل درآمد کرنے سے متعلق قرار دادیں منظور کرلیں
مرکز کی بلوچستان سے متعلق رویہ بدل چکا ہے، بلوچستان خود کو پاکستانی شہر ی سمجھنے لگے ہیں، حاصل بزنجو
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سینٹ کے حالیہ الیکشن سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے الیکشن کے دوران حکومت کا کردار قابل تعریف تھا اور نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز نے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی کیونکہ ہم سیاست کو کاروبار نہیں سمجھتے
پاکستان ملکی سطح پر تیار کردہ مسلح ڈرون لیزرگائیڈمیزائل کا کامیاب تجربہ ،ڈرون طیارہ دہشتگردی کیخلاف استعمال ہوگا
راولپنڈی : پاکستان نے ملکی سطح پر تیار کردہ مسلح ڈرون براق اوربر ق لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، آرمی چیف نے اس بڑی کامیابی پر ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل تیار کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون میزائل کا کامیاب تجربہ بڑی کامیابی ہے اور اسے دہشتگردی کے خلاف مہم میں استعمال کیا جائے گا
پاکستان ذکی الرحمن لکھوی کو بھارت کے حوالے کرے یا پھر عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے، امریکہ
نئی دہلی: امریکہ نے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی الرحمن لکھوی کی رہائی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسے بھارت کے حوالے کرے یا پھر اسے مقدمے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے
ڈیرہ بگٹی میں عام آبادی پر بمباری کر کے 6 بے گناہ بلوچوں کو شہید کیا گیا‘بی آر پی
کوئٹہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہاہے کہ فورسز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشن اور بمباری سے 6 بے گناہ بلوچ شہید ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں کو محاصرے میں لیکر علاقے میں گن شپ طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹروں سے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے
بلدیاتی اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جلد جاری کئے جائیں گے،گورنر بلوچستان
سبی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد کرواکر دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ بن گیا ہے،عوامی مسائل کے حل میں بلدیاتی اداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے،بلدیاتی اداروں کے استحکام کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے
شہر میں جو بلڈنگ غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے ، یا زیر تعمیر ہے ان کوفوری طور پر گرایا جائیگا، کوئٹہ میں 250بلڈنگز غیر قانونی ہیں
کوئٹہ شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور جو بلڈنگ غیرقانونی طور پر بنائی گئی ہیں یا زیر تعمیر ہیں ان کو فوری طور پر گرایا جائے گا۔ یہ بات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر ڈاکٹر کلیم اللہ نے ناجائز تجاوزات کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات کرینگے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے نومنتخب سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں اور جمہوریت کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہتے ہیں
سرداراخترمینگل کی نوازشریف سے ملاقات ، بلوچستان میں ڈیتھ سکوارڈکو لگام دیاجائے،اخترمینگل کا وزیراعظم سے مطالبہ
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ ، ایم پی اے میر حمل کلمتی بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم سے بلوچستان کے بحرانی حالات سے گفتگو