کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کچلاغ کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں علاقے کے عوام کا ایک بڑااور نمائندہ جلسہ پارٹی رہنماء یوسف خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر منعقدہوا ۔
Posts By: نیوز ایجنسی
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں ،سیاسی و مذہبی جماعتیں
کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وزیراعظم کو اب اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چا ہئے ۔
بی این پی عوامی کا نا مزد امیدوار بی این پی کے حاجی بہادر خان مینگل کے حق میں دستبردار
کوئٹہ: حلقہ این اے260 کے ضمنی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی) کے امیدوار آصف بلوچ ایڈووکیٹ بی این پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔
ٹنکی لیکس اور کرپشن کے بادشاہوں کوعوام ضمنی الیکشن میں مسترد کر دیں ،بی این پی
کوئٹہ: ٹینکی لیکس ‘ کرپشن اور ہر دورمیں حکمرانی کرنے والوں کے اتحاد کو عوام مسترد کر دیں بلوچستان کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بیکریوں کیا برآمد کیا گیا جنہوں نے چار سالوں میں عوام کی خدمت نہ کی اب ایک سال میں کیا کریں گے ۔
جے آئی ٹی رپورٹ نے نواز شریف کے بارے میں پی ٹی آئی کے موقف کو درست ثابت کر دیا ،سردار یار محمد رند
کوئٹہ: پاکستان تحریک کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں نوازشریف اورانکی فیملی کے خلاف پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا حتمی تحقیقات میں شکست نوازشریف اوراس کے حواریوں کامقدر ٹھہری ۔
ن لیگ نے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرار دیدیا، نواز شریف کو مستعفی نہ ہونے کا مشورہ
اسلام آباد: حکومت نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ردی کا ٹکڑا قرار دیدیا۔
ریکارڈ میں ردوبدل پر چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گندم خریداری مہم میں کرپشن مقدمہ درج، محکمہ خوراک کا ریکارڈ ضبط
ڈیرہ مراد جمالی: محکمہ خوراک نصیرآباد میں گندم خریداری مہم کا فراڈ ایک کروڑ 90لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا پروجیکٹ ڈائریکڑ کی مدعیت میں اوستہ محمد پولیس تھانہ میں مقدمہ درج ۔
ملکی مفادات کے تناظر میں پاک فوج قومی کوششوں میں اپنا کر دار ادا کرتی رہیگی،کورکمانڈر زکانفرنس
راولپنڈی: عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کے تناظر میں پاک فوج قومی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ آپریشن رد الفساد سے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
نواز شریف عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آج سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے آمدنی کے ذرائع اور اثاثہ جات کا جواز دینے میں قطعی طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔