اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس کے بعد کوئی شبہ نہیں کہ وزیر اعظم کی ایماء پر عدلیہ اور جے آئی ٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔
Posts By: نیوز ایجنسی
آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد پاکستان کو امن وامان کا گہوارہ بنائے گا ،صدر ممنون حسین
اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ کے تصور نے دنیا میں دور رس تبدیلیوں کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے بعد خطے میں نئی اسٹریٹیجک ڈاکٹرین ضروری ہو جائے گی ۔
بلوچستان میں کوئلے کی تلاش اور زیر زمین پانی کے سروے پر 19 کروڑروپے خرچ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: بلوچستان میں کوئلہ کی تلاش اور کوئٹہ میں زیر زمین پانی کے سروے سمیت مختلف منصوبوں پر آئندہ مالی سال کے دوران 19 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
مسئلہ کشمیر کے حل میں شرمندگی یا کوتاہی برتنے کا الزام درست نہیں ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیو یارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرانے میں کوشاں ہیں۔
این اے260 کے ضمنی انتخابات ،بی این پی، اے این پی اور ایچ ڈی پی کا مشتر کہ لائحہ عمل پر اتفاق
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے صوبہ اور کوئٹہ شہر کی سیاسی امن وامان اور حلقہ این اے260 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت جدوجہد پر اتفاق کر تے ہوئے بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں پرامن، جمہوری روایات، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کر پروان چڑھانے کا عزم کیا ہے ۔
مردم شماری کی ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش،حکومت اور ریاستی اداروں کی وجہ سے عام انتخابات پرانے حلقہ بندیوں پر ہونگے ،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: حکومت اور ریاستی اداروں نے اگلے عام انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کوششوں کے سامنے دیوار کھڑی کر دی ہے ، انتخابی اصلاحات کمیٹی اورنادراکے بعد ادارہ شماریات نے بھی نئی حلقہ بندیوں کیلئے بروقت ڈیٹا فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے ۔
طالبان، حقانی گروپ و دیگر عسکریت پسندوں کو پاکستان کی مدد حاصل ہے، پینٹاگون
واشنگٹن:امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور فرنٹ لائن کے کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت افغان عسکریت پسند گروپوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔
بلوچستان 38برسوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے،ڈاکٹر دنیش
کوئٹہ:بلوچستان 38برس سے لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مہاجرین کے مسائل سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے۔ بلوچستان 38برسوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔بلوچستان کے بارہ افغان مہاجر کیمپوں میں تین لاکھ بیس ہزار رجسٹرڈ مہاجرین قیام پذیر ہیں۔
ڈرگ کورٹ نے 4میڈیکل سٹورزمالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کوئٹہ: ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،بلالائسنس اور غیر ملکی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 3ادویہ ساز کمپنیوں سمیت 4میڈیکل سٹورز مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں بلکہ 2میڈیکل سٹور مالکان کو اشتہاری قراردیکر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرے ۔
سیاسی پارٹیوں کے جلسوں میں صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے،وزیراعلیٰ
کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کی تقریب میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہباز احمد پر پارٹی کے کارکنوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیا سی اور جمہوری سوچ اور فکر میں ایسے واقعات آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔