کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ ، صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل اور سینیٹر گل بشرہ نے سینیٹ کے موجودہ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی ترقیاتی سکیموں سمیت مختلف اہم تجاویز سینیٹ کے مالیاتی اور مختلف کمیٹیوں و سینیٹ اجلاس میں پیش کیں ۔