مستونگ : مستونگ اور پڑنگ آباد میں ایک ہی کمپنی کے موبائل ٹاورز پر دس منٹ کے وقفے سے دستی بموں سے حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
خضدار شہر میں چوروں اور رہزنوں کا راج قائم
خضدار : خضدار ،شہر میں چوروں اور رہزنوں کا راج ،نا معلوم چور سول ہسپتال سے فیصل اور سول کالونی مسجد سے در محمد جاموٹ کے موٹر سائیکل لے اوڑے ،جبکہ ملگزار کے مقام پر شاہ محمد سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ،عوامی حلقوں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔
کیسکو انتظامیہ کی جانب سے حراساں کرنے کیخلاف زمینداروں کااحتجاج
خضدار : بجلی کی بندش طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،ایکسین کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو حراساں کرنے اور کیسکو عملہ کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل مالکان سے مبینہ ماہانہ بھتہ مانگنے کے خلاف زمینداروں نے باغبانہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دی۔
زامران میں قحط سالی کا خطرہ، انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق،صاحب اقتدار غائب
تربت : ضلع کیچ کے علاقے زامران گاوں اسپتیانگر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کا آبائی علاقہ جبکہ رکن صوبائی اسمبلی فتح محمد بلیدی کا حلقہ انتخاب ہے۔
لسبیلہ میں امن کی صورتحال بہتر اور ملک دشمنوں کے گرد گھیراتنگ کردیا گیا ہے، آئی جی ایف سی
حب: آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل سردارطارق امان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دوسرے بڑے صنعتی ضلع لسبیلہ میں امن اوامان کی صورتحا ل بہتر ہوچکی ہے ۔
نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق
مستونگ: نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور انسانی جانوں سے کھیلنا ہائے روز ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضائع ہونا قابل تشویش صورتحال اختیار کر رہا ہے۔
خضدار میں لیویز جوانوں کی پاسنگ آڈٹ پریڈ
خضدار : ریجنل ٹریننگ سینٹر (لیویز ) خضدار میں بلوچستان کے مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے 332 لیویز جوانوں کی پاسنگ پریڈ منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ،ایس پی خضدار عبدالرؤف بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،پرنسپل بی آرسی خضدار محمد عالم جتک ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،حافظ حمید اللہ مینگل ،عید محمد ایڈوکیٹ ،سید سمیع االلہ شاہ ،پروفیسر حسن جاموٹ شفیق احمد چنال ، اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔
سی پیک ہمارا تحفہ ہے آئندہ الیکشن میں جیت کرملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ،علی مدد جتک
خضدار : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا ،موجودہ حکومت سی پیک میں بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ھو گا پیپلز پارٹی ملک کو ایشاء کا ٹائیگر بنا دے گی۔
ڈیلٹا سینٹر تربت کی بندش عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے، عوامی حلقے
تربت: ڈیلٹا سینٹر تربت کا بند ہوجانا مکران میں علم کے چشموں کے خشک ہوجانے کے مترادف ہے، ڈیلٹا سینٹر تربت نے مختصر عرصے میں مکران میں بہترین تعلیم اور علمی ماحول فراہم کرنے میں ہر اول دستے کا کرداراداکیا ہے، ان خیالات کا اظہار مکران کے عوامی حلقوں کی جانب سے کیاگیاہے۔
خضدار کالعدم تنظیم کے 3 کمانڈر وں نے26 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
خضدار : پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین کمانڈروں سمیت 26 سابق جنگجو ایف سی کیمپ خضدار میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔