
خاران: ڈپٹی چیئرمین سینٹ ومرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری ، صوبائی امیرورکن قومی اسمبلی مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن سے بلوچستان نہیں چل سکتا، اگر صوبے میں یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام اور صوبے کا حال مزیدبرا ہوگا، این ٹی ایس ٹیسٹ کے نام پر بلوچستان سمیت خاران کے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، خاران کے نمائندہ نے طلباء کے نام ایم پی اے اسکالر شپ اپنے گارڈز گن مینوں میں تقسیم کیا، موجودہ وزیر اعلیٰ ایک طرف اپنی پریشانیوں کا رونا رو رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صوبائی وضلعی انتظامیہ انہیں بدنام کررہی ہے، جمعیت بلوچستان میں مضبوط قوت بن چکی ہے،