حب:آر سی ڈی روڈ کوسٹ گارڈ آفس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حمام کے دوکان پر فائرنگ کیا جس کے نتجے میں دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے واقعہ تفتیش شروع… Read more »
Posts By: نمائند ہ خصوصی
سانحہ ڈنک، جرمنی کے شہر برلن میں احتجاجی مظاہرہ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
برلن: بلوچستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والی بچی برمش سے اظہاریکجہتی کے لیے جرمنی میں بھی احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔برمش یکجہتی کمیٹی جرمنی کے تحت دارلحکومت برلن میں ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اورلاپتہ کئے جانے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں،شاہد آفریدی
بیلہ: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جام غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں غریب مستحق خواتین اور مردوں میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلہ کے عوام کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی میں ابھی کچھ دنوں پہلے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیا تھا اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں دوبارہ آؤنگاآپ لوگوں نے جو مجھے عزت بخشی ہے۔
آئی جی ایف سی کی جانب سے بلوچستان مختلف علاقوں میں گیارہ سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم
خضدار: آئی جی ایف سی ساوتھ کی جانب سے خضدار،نوکنڈی،واشک،پنجگور اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر گیارہ سو سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم،راشن تقسیم کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سیناٹائز،ماسک وغیر ہ بھی تقسیم کیا گیا۔
خضدار وویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی بندش کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے،بساک
خضدار : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر خالد بلوچ اور طالبات نے مشترکہ پریس کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا کے توسط سے اہم تعلیمی مسئلے کی طرف حکام بالا کو متوجہ کرانا ہے چاہتے ہیں کہ معاشرتی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
سیلانی ویلفئیرجانب سے مستونگ میں لاک ڈاون سے متاثرہ سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم
مستونگ : سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کراچی کے تعاون سے ضلع مستونگ میں کورونا لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔سیلانی ویلفئر ٹرسٹ ایک عوامی خدمت گار فلاحی تنظیم ہے جو ہمیشہ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتاہیں۔
دالبندین، امدادی راشن کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف آل پارٹیزکے عہدیداروں نے فوڈ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
دالبندین: ڈسٹرکٹ فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل آل پارٹیز کے عہدیداروں نے امدادی راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف استعفیٰ دے دیا۔
خضدار کے پروفیشنل تعلیمی اداروں کو لسانی بنیاد پر ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، بی این پی
خضدار : بی این پی اور بی ایس او کا خضدار کے اعلی تعلیمی اداروں کے منصوبوں کو ختم کرنے اور جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کی زیر تعمیر بلڈنگ کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کے خلاف بھر پور جدو جہد کرنے کا فیصلہ،خضدار کے پروفیشنل تعلیمی اداروں کو لسانی بنیاد پر ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس سازش میں صوبائی حکومت برابر کردار اد ا کر رہی ہے۔
خضدار کے میگا تعلیمی پراجیکٹس کے متعلق حکومتی کمیٹی کی سفارشات سے انتقام کی بو آ رہی ہے، سردار اسلم بزنجو
خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو،نے کہا ہے خضدار کے میگا تعلیمی پراجیکٹس کے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات سے انتقام کی بو آ رہی ہے اور اس انتقام کے پیچھے صوبائی حکومت کی سوچ کارفرما ہے۔
مستونگ جیل سے دو قیدی فرار، ملزمان سے حساس ادارے کاجعلی کارڈ اور منشیات برآمد ہوا تھا
مستونگ: سنٹرل جیل مستونگ سے دو قیدی پراسرار طور پر فرار، تفصیلات کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں ایک قیدی نصراللہ محمدحسنی کا تعلق خضدار ہے جو کہ گزشتہ روز اپنے ایک ساتھی کے ساتھ منشیات سمیت گرفتار ہوئے اور ان سے حساس ادارے کاجعلی کارڈ بھی برآمد ہواتھاجبکہ دوسرا قیدی پیربخش کا تعلق مستونگ کے تحصیل دشت سے ہے اور منشیات کے کیس میں قیدی تھا، آئی جی اور اے آئی جی جیل خانہ جات مستونگ پہنچ گئے۔