نیشنل پارٹی کا حاصل بزنجو کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی سینٹ آف پاکستان میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا نیشنل پارٹی ایک بااصول سیاسی جمہوری جماعت ہے اور اس وقت چونکہ جماعت کے پاس بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست نہیں ہے اس لیے پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں باقاعدہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے

فٹبالروں کی گاڑی کو حادثہ، تین فٹبالرزجاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ:قومی شاہراہ پرکھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ کے مقام پر قلات سے مستونگ آنیوالے فٹبالروں کی آلٹو کار اور ٹرک میں تصادم، حادثے کے نتیجے میں تین فٹبالر ماجد، عامر اور نور محمد جاں بحق ہوگئے۔

میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم قومی و سیاسی قائد سے محروم ہوگیا :نیشنل پارٹی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے قائد میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم قومی و سیاسی قائد سے محروم ہوگیا جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی سربلندی، قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور قوموں کی سیاسی و معاشی خودمختاری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

اوتھل پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں،161 ملین روپےمالیت کےاشیاء برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل :پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں،ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر اور گوادر سے چرس،چھالیہ،موبائل فون،ٹیبلیٹ،رسٹ واچز، ایرانی تیل اور دیگر متفرق اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پکڑی جانے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 161 ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے،

نصیرآباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان کے سب سے بڑے زرعی ضلع نصیرآباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ڈیرہ مرادجمالی میں آٹا ڈیلروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کردی جبکہ یوٹیلٹی اسٹوروں سے آٹا چینی غائب 1800سو والا آٹے کا اپسیشل تھیلا 2650روپے فروخت کرنے لگے ہوٹلوں پر دس روپے والی روٹی پندرہ روپے فروخت ہونے لگی بڑے بڑے زمینداروں مل مالکان کے وارے نہارے ہو گئے

لسبیلہ‘ تشنج سے بچاؤ ٹکیہ جات مہم کاآغاز

Posted by & filed under اہم خبریں.

اوتھل:سبیلہ میں تشنج سے بچاؤ اور ای او ای حفاظتی ٹیکہ جات کی قومی مہم کا آغاز کردیا گیا،دونوں مہموں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل میں کیا،تشنج سے بچاؤ کی قومی مہم چھ روز تک جاری رہے گی

اوتھل میں ایک ارب کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر لسبیلہ میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجینئروڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد شفیع مینگل اوتھل پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا،

مستونگ حیات بلوچ قتل کیخلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کال پر حیات بلوچ کے قتل کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔احتجاجی کیمپ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سی سی کے ممبر جہانگیرمنظور بلوچ آرگنائزر عصمت بلوچ عدنان شاہ،زبیر بلوچ،مظفر بلوچ،فیصل بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرعبداللہ جان مینگل عبدالغفارمینگل، تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی، منیرآغا بلوچ، انجینئر امیرجان بلوچ،ثناء نور شاہوانی، خان جان بلوچ، منیر احمد لہڑی و دیگر کی شرکت ہے۔

حیات بلوچ کے قتل کیخلاف مستونگ میںاحتجاجی مظاہرہ 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: برمش کمیٹی کے زیراہتمام تربت میں فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے بلوچ نوجوان حیات بلوچ کے قتل کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے شرکاء خطاب کرتے ہوئےکہاکہحیات بلوچ کے قتل کی مزمت کی اور حیات بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا