لسبیلہ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: لسبیلہ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، عوام مچھردانی کا استعمال کریں اور بخار محسوس ہونے پر بروقت قریبی ہیلتھ سینٹر میں علاج معالجے کے لئے رابطہ کریں،ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے جام یوسف آباد ڈنڈا بیلہ میں محکمہ صحت لسبیلہ، این آر ایس پی اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کئے جانے والے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میر حاصل بزنجو کی کمی ملک کے تمام جمہوریت پسند محسوس کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر یقین رکھتا ہے ملک کی خوشحالی جمہوری اداروں کی استحکام اور عوامی حق رائے دہی کے احترام کرنے میں ممکن ہے میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جہدوجہد کی آج جب وہ ہم میں نہیں رہے تو ان کی کمی ملک کے تمام وہ طبقات محسوس کررہے ہیں

کھڈ کوچہ ٹریفک حادثے کے بعد جاں بحق افراد کے ورثاء کا قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج، 10گھنٹے کی طویل احتجاج سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

مستونگ: کھڈکوچہ کے علاقہ گرو کے مقام پر گزشتہ شب ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 نوجوانوں کی لاشیں ورثاء اور اہل علاقہ نے روڈ پر رک کر دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کھڈکوچہ کے تحصیل کے سامنے احتجاجا بلاک کر دی۔ کوچ کے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری اور شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ۔

ملتان، سکالرشپس کے خاتمے کیخلاف بلوچ طلباء کا احتجاج جاری، تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں، این ایس ایف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ملتان:بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طرف سے مخصوص نشستوں پرفیس وصولی کے خلاف احتجاجی کیمپ چھٹے دن بھی جاری رہاجس میں این ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر میرجمیل بلوچ نے شرکت کی اورڈیرہ غازی خان سے ایک وفدکی شکل میں بلوچ سٹوڈنٹس کونسل لاہورکے سابق چیئرمین عامربلوچ اور میرسرمدبزدار نے احتجاجی کیمپ کے شرکا سے اظہار یکجہتی کی انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان اورفاٹا کے طلبا کے مخصوص نشستوں پر فیس کا اعلان کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں

عالمی اداروں کے اشتراک سے غربت میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، بی آر ایس پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بی آر ایس پی واشک کے زیراہتمام بریس BRACE پروگرام کے تحت ایک روزہ اسٹیک ہولڈر ورکشاپ منعقد ہوا ورکشاپ میں علاقائی معتبرین سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے آفیسران نے شرکت کی اس ورکشاپ کا بنیادی طور پر مقصد ضلع واشک میں بریس پروگرام کے تحت ملنے والے سرگرمیوں کے بارے میں علاقائی معتبرین کو آگاہ کرنا تھا۔

حب:ٹریفک حادثے میں دن نیوز کے رپورٹر عبدالستار حسنی دو بچوں سمیت جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب:ٹریفک حادثے میں دن نیوز کے رپورٹر عبدالستار حسنی دو بچوں سمیت جاں بحق لسبیلہ :آر سی ڈی روڈ کراچی اسٹاپ لے قریب ٹریفک حادثے میں دن نیوز کے رپورٹر عبدالستار حسنی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے حادثہ مین آر سی ڈی شاہراہ حب کے قریب پیش آیا مرحوم وش نیوز کے رپورٹر جبار بلوچ،… Read more »

خاران میں 51 کروڑ کی لاگت سے ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی نے سری کلگ ڈیم کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جدوجہد کا مقصد عوامی خدمت ہے جو بھی وسائل ہیں وہ ہم اپنے ورکروں کے ذریعے عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 51 کروڑ کی لاگت سے سری کلگ اور دلاپک میں دوجگہوں ڈیم تعمیر ہوگا لوگوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پانی کی بڑی اہمیت ہے۔

بہاؤ الدین ذکریہ یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کی اسکالرشپس ختم کرنا ان طلبہ کے تعلیم پر قدغن ہے’ بی ایس او 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بی ایس اوبلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ بہاؤ الدین ذکریہ یونیورسٹی ملتان بلوچستان اور فاٹا کے مخصوص نشستوں پر سکالرشپس کو یونیورسٹی نے اس سال ختم کرکہ طلبہ سے بھاری فیسوں کی مانگ کی ہے جوکہ محکوم اقوام کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا وہ حلقے ہیں جہاں سالوں سے جاری جنگ و بدامنی کی وجہ سے شعبہ تعلیم سمیت دیگر تمام شعبہ جات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو بحالت مجبوری پاکستان کے دیگر صوبوں میں رجوع کرنا پڑا ہے۔

مستونگ: لیویز فورس کی کاروائی یورپ جانیوالے 17 افراد گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: کھڈکوچہ لیویز فورس کی کاروائی یورپ جانیوالے 17 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے رسالدار ملک نواز خواجہ خیل نائب رسالدار حوث خان نائب رسالدار مجیب الرحمن مینگل کے سربرائی میں لیویز فورس نے ناکہ بندی و چیکنگ کے دوران پنجگور جانیوالے بس سے پنجاب کے گجرانوالہ و مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔