مستونگ ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 9افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ کے قریب دو مختلف حادثات میں اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق پانچ اور 5اہلکاروں سیمت 9افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جمعہ کے روز علی الصبح کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دتو کے قریب اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف ) کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔حادثے میں ایک اہلکار محمدداود جاں بحق ہوگیا۔

حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے دورہ بیلہ کے موقع پر جامعہ مدرسہ مظہر العلوم صدیقیہ میں بیلہ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنے مقصد کی جانب کامیابی سے رواں دواں ہیں پی ڈی ایم کی تحریک اس وقت تک چلے گی۔

مستونگ: ایمبولینس اور تیل بردار کوچ کے درمیان تصادم 3 افراد جاں بحق 2 زخمی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ:  کھڈ کوچہ کنڈ عمرانی ایف سی چیک پوسٹ پر ایمبولینس اور تیل بردار کوچ کے درمیان خوفناک تصادم ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ۔اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں

بیلہ، قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی 14مسافر زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ: مین آر سی ڈی شاہراہ کھیر گولاء کے مقام پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی حادثے میں 14 افراد زخمی، شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مین آر سی ڈی شاہراہ کھیر گولاء کے مقام کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار ارباز کوچ نمبر LES.755 بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

خضدار یونیورسٹی کا 80فیصد کام مکمل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں قائم شہید سکندر زہری یونیورسٹی کی اسی فیصد تعمیر مکمل ہوگئی ،ایکٹ کا پاس ہونا ، وائس چانسلر اسٹاف و ا ساتذہ کی تعیناتی اور کلاسز کا اجراء کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

گیس بحران، مستونگ اور قلات میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں،شاہراہیں بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ کے نواحی علاقوں کلی چکل کلوزئی و ملحقہ علاقوں کے عوام سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج۔گیس فراہم کرنے کیلئے خواتین بچوں سمیت عوام قومی شاہراہ پر نکل آئے اور چوتو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجا بلاک کرکے چھ گھنٹوں تک دہرنا دیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے لیئے کوئی نہ پہنچ سکاجس کی وجہ سے مسافروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مستونگ: سوئی گیس کی عدم فراہمی، قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: کلی چکل کلوزئی و ملحقہ کلیوں کے خواتین و عوام روڈ پر نکل آئے۔ قومی شاہراہ کو چوتو کے مقام پر بند کردیا گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سالوں سے گیس سپلائی کیلئے وال لگائی گئی ہے مگر عرصہ پانچ سال میں بھی ہمارے کلیوں کو گیس کی سپلائی نہیں کی جاسکی۔

پنجگور، پولیس پرفائرنگ کرنے والے ملزمان کی گاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور تسپ میں مسلح افراد کی پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ تعاقب پرملزمان کی گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تسپ پولیس کا گشتی ٹیم معمول کی گشت پر رخشاں ندی کے قریب ان پر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

اقتدار نہیں عوام کی خدمت عزیز ہے، ظفر زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بی این پی (عوامی)کے سینئر رہنماء سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفر اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ہمارا عوام سے پہلے سے بھی زیادہ منظم و مربوط انداز میں رابطہ برقرار ہے، اقتدار میں ہوں یا نہیں تاہم عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی ہمارے لئے اطمینا ن بخش ہے، ماضی میں مثالی انداز میں عوام کی خدمت کو جاری رکھا آئندہ اس سے بڑھ کر خدمت کا فارمولا دیں گے۔