|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2020

قلات: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جعلی حکومت خود کامیڈی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہجلسہ ہر صورت میں ہوگا، حکومت اگر سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔

پی ڈیی ایم کے صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ بھاگنے والے نہیں ہیں۔