|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2020

پنجگور: پنجگور تسپ میں مسلح افراد کی پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ تعاقب پرملزمان کی گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تسپ پولیس کا گشتی ٹیم معمول کی گشت پر رخشاں ندی کے قریب ان پر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے تعاقب کے دوران مسلح افراد کی گاڑی الٹنے سے صابر نامی شخص جاں اور حنیف زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق گاڑی سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ لاش اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔