|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

مستونگ: مستونگ کے قریب دو مختلف حادثات میں اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق پانچ اور 5اہلکاروں سیمت 9افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جمعہ کے روز علی الصبح کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دتو کے قریب اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف ) کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔حادثے میں ایک اہلکار محمدداود جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ 5اہلکاران احسان ، زیشان احمد،فضل الرحمن،نویداحمد اور حقداد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا۔اے ٹی ایف کی گاڑی کوئٹہ سے خضدار جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ۔

جبکہ دوسرا حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پشکرم کے علاقے میں پڑدل کراس کے قریب گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں چار افراد غلام علی ولد گل داد ساکن فیض آباد،فیصل احمد ولد مقصوداحمدساکن فیض آباد مستونگ بخت علی ولد مزارخان ساکن کوٹ لاشاری خیرپور اور عدنان ولد محمداقبال ساکن فیصل آباد زخمی ہوگئے ۔

لیو یز نے زخمیوں کو فوری طور پر طی امداد کیلئے شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو شدیدزخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔ مز ید کا روائی جا ری ہے۔