|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2020

مستونگ: کلی چکل کلوزئی و ملحقہ کلیوں کے خواتین و عوام روڈ پر نکل آئے۔ قومی شاہراہ کو چوتو کے مقام پر بند کردیا گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سالوں سے گیس سپلائی کیلئے وال لگائی گئی ہے مگر عرصہ پانچ سال میں بھی ہمارے کلیوں کو گیس کی سپلائی نہیں کی جاسکی۔
سوئی گیس کے دفاتر کا چکر لگالگا کر تھک گئے۔مگر طفل تسلی کے سوا ہمیں کچھ نہیں ملا۔ روڈ بلاک کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ سخت سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا .