
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق ضلع کابینہ کی ہدایت پر بی این پی ضلع خضدار کے تحصیلوں، خضدار، وڈھ، آڑینجی، نال، گریشہ، زہری، اورناچ، کرخ، مولہ، باغبانہ، زیدی کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاگیا، شہید وکلاء کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ جبکہ بی این پی خضدار کے ضلعی آفس میں سانحہ آٹھ اگست سول ہسپتال کوئٹہ/ شہید وکلاء کی پانچویں برسی کے مناسبت سے بی این پی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔