سردارعطاء اللہ مینگل کی فاتحہ خوانی جاری‘ مختلف شخصیات کی وڈھ آمد

Posted by & filed under بلوچستان.

وڈھ+خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل سے بابائے بلوچ سردار عطاء اللہ خان مینگل کیلئے مختلف شخصیات نے مینگل کوٹ وڈھ آکر تعزیت کی۔ تعزیت کے چھٹے روز بھی مہمانوں کا تانتا بندھا رہا۔

سرداار عطاء اللہ مینگل کی فاتحہ خوانی جاری ‘ اہم شخصیات کی وڈھ آمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وڈھ+خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سردار اسد اللہ خان مینگل سے سرداری شہر وڈھ میںبلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما محترم سردار عطااللہ مینگل کے لئے تعزیت کا سلسلہ پانچویں روزبھی جاری رہا۔ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے آکر تعزیت کا اظہار کیا۔

سردار عطاء اللہ مینگل کی رسم سوئم ادا تعزیت کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وڈھ +خضدار: بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی ایصال ثواب کے لئے مینگل کوٹ وڈھ میں رسم سوئم اداکی گئی رسم سوئم کے موقع پر اجتماعی دعا کی گئی اور مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کے قبر پر حاضری دی گئی قبل ازیں مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور اور لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔

سردار عطاء اللہ مینگل سے عوام کا اظہار عقیدت قابل تعریف ہے،ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے اپنے رہنماکے حوالے سے محبت و عقیدت کا جو اظہار کیا ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ رقم رہے گا تاہم ان کو خراج عقیدت کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے عوام ان کے فکر و فلسفے سے اپنے آپ کو منسلک رکھیں بلوچستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور اردگرد بڑی تیزی سے سیاسی جغرافیائی تبدیلیاں ہوں ہم سب من حیث القوم ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ قربانی کا بھی وہ جزبہ پیدا کرنا ہوگا۔

سر دار عطا ء اللہ کی رحلت سے بلوچ قومی جہد اور نیشنل ازم کو نا قا بل تلا فی نقصان پہنچا ہے، سیا سی رہنماء

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے قوم پرستانہ سیاست کو جو نقصان پہنچا ہے اس نقصان کا ازالہ ممکن نہیں وہ نہ صرف ایک معتبر سیاست دان تھے بلکہ قومی تحریک کے سرخیلوں میں سے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کے بعد مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی سردار عطاء اللہ مینگل کی قربانیوں کی قدرکرتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے انتقال سے بلوچ قومی تحریک میں ایک ایسی خلا پیدا ہو گئی ہے جسے پورا کرنا شاید ممکن نہں سردار مینگل نے اس قومی تحریک میں جوانسال بیٹے کی قربانی دی۔

سردار عطاء اللہ مینگل کا انتقال ،وڈھ بازار تیسرے روز بھی بند رہا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بزرگ قوم پرست سیاست دان سردار عطاء اللہ کے انتقال کی سوگ میں وڈھ بازار آج تیسرے روز بھی بند رہی ،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران وڈھ نے کال دی تھی کہ بزرگ بلوچ قوم پرست سیاست دار سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال کے باعث وڈھ بازار مکمل طور پر بند رہے گی ہفتے کے روز تیسرے روز بھی وڈھ بازار مکمل بند رہی تمام چھوٹے بڑے کاروباری ادارے بند رہے

سردار عطاء اللہ مینگل عوامی مفاد کے لئے جیلیں کاٹیں ، اسماعیل بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: سابق سینیٹر محمد اسماعیل بلیدی نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا وہ ایک قومی اثاثہ تھے، کبھی بھی اپنے اصولوں کی سودے بازی نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ممتاز و معروف بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کے جنازے میں شرکت اور تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے بلوچ عوام کے مفاد کی خاطر جیلیں کاٹیں لیکن کبھی بھی اپنے اصولوں کی سودے بازی نہیں کی۔

ـ’’خان ئنا خت ‘‘اور سردار مینگل کی وصیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ کے نواحی علاقہ’’خان ئنا خت لوہی‘‘ میں تدفین کردی گئی۔خان ئنا خت لوہی جھل وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر خان ئنا خت لوہی میں تدفین کردی گئی۔

اختر مینگل نے سردار مینگل کا جنازہ خود لحدمیں اتارا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے اپنی والد بزرگ سیاست دان عظیم بلوچ قوم پرست سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی کو لحد میں خود اتارا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شام کو بی این پی کے سربراہ بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ مینگل کو ان کے وصیت کے مطابق وڈھ شہر سے تقریباًآٹھ کلو میٹر دور وڈھ لوحی کے مقام پر متعین کردہ جگہ پر سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے اپنے والد کی جست خاکی کو لحد میں اترا اور ایک فرمانبردار بیٹے کی طرح والد کی قبر پر مٹی بھی خود ڈالی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل کافی افسردہ نظر آ رہے تھے

سردار مینگل کی رحلت سانحہ ہے برسوں پر نہیں ہوپائے گا ‘ سیاسی رہنمائوں کا اظہار افسوس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،کے رہنماوں نے عظیم بلوچ قوم پرست رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال کو مظلوم اقوام کی تحریکوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردا ر عطاء اللہ مینگل ایک مدبر سیاست دان تھے اس کی پوری جدو جہد بلوچ قوم سمیت تمام مظلوم اقوام کی حقوق کے حصول میں گزری ،جیل کاٹی ،بیٹے کی قربانی دی ،سنگین حالات کا مقابلہ کیا مگر اس کی سیاست کبھی پس و پیش کا شکار نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے سردار عطاء اللہ مینگل کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل عظیم سیاست دان تھے۔