لسبیلہ،مایوس عوام انتظامیہ کے ڈراموں سے تنگ کھلی کچہری ناکام

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل: چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی کھلی کچہری بری طرح ناکام، کھلی کچہری میں عوام کی عدم شرکت، علاقائی معززین کو کھلی کچہری میں مدعو نہیں کیا گیا۔

خضدار لیویز فورس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: خضدارلیویز فورس کی بڑی اور اہم کاروائی،فروٹ لیجانے والی مزدا ٹرک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ایک ملزم گرفتار ، منشیات کی مقدار 780پیکٹس جب کہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ۔اس کاروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر) بشیراحمدنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج دوپہر کو لیویز فورس نے زاوہ چیک پوسٹ پر ایک مزدا ٹرک کہ جس میں فروٹ کوئٹہ سے کراچی لیجایاجارہا تھا اس فروٹ لیجانے والی مزدا ٹرک گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جو کہ فروٹ کی آڑ میں کراچی سمگلنگ کیا جارہا تھا ۔

خضدار،پو لیس چھاپے میں جاں بحق خاتون کے لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں کھنڈ کے رہائشیوں نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا ، مظاہرین کا الزام تھاکہ پولیس چھاپے کے دوران ان کے گھر کی ایک خاتون تشدد سے جاں بحق ہوئی ہے ، قومی شاہراہ پر دھرنا دینے سے ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس نے ایسے کسی تشدد سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معمول کا چھاپہ قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خضدار میں گرلز ڈگری کالج کے سامنے کھنڈ کے رہائشیوں نے لاش روڈ پر رکھ کردھرنا دیا اور احتجاج کیا دھرنا دینے والوں میں خواتین بچے بھی شامل تھے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی شہدا اور جیالوں کی پارٹی ہے ،نواب شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ئوںسابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی آغا عرفان کریم میر عبدالرحمن زہری نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہدا اور جیالوں کی پارٹی ہے نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پی پی پی نہ صرف سرزمین جھالاوان کا گڑھ بنے گی بلکہ ساراوان سمیت صوبے کے کونے کونے میں جیئے بھٹو کا نعرہ گونجے گا۔

سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر تیرہویں روز بھی تعزیتوں کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

وڈھ+خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی بلوچ قومی سرخیل بابائے بلوچ بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے لئے مینگل کوٹ وڈھ میں تیرواں روز تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔مختلف سیاسی قبائلی مذہبی اوردیگرمکاتب فکرکے شخصیات نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ قائد بلوچ سرداراختر جان مینگل، سردار اسدا للہ جان مینگل، سردارزادہ میرعبدالقادرمینگل، سردارزادہ گورگین مینگل ، سردارزادہ میر بہرام خان مینگل ، و دیگرخاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔

شہیدسکندریونیورسٹی خضدار کا 80فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے، رحمت اللہ زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  پروجیکٹ ڈائریکٹر شہید سکندر یونیورسٹی خضدار انجینئر رحمت اللہ زہری نے خضدار کے صحافیوں کو دورہ زیر تعمیرشہید سکندر یونیورسٹی خضدار کے موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ دو ارب چوراسی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے زیر تعمیر جامع یونیورسٹی میں 88فیصد کام مکمل کیا گیا باقی ماندہ بھی کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پرپروجیکٹ انجینئر نادر حسین بابئی کنسلٹنٹ محمد علی مینگل انجنیئر بیبرک زہری الطاف احمد کرد اور منظور احمدو دیگر موجود تھے۔

سردار عطا ء اللہ مینگل کے انتقال سے تمام سیا سی قوتو ں کا نقصان ہوا ہے ،مولانا فضل الرحمان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے سیاسی میدان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس خلاکو پر کرنا یقینی طور پر نا ممکن ہے ان کے انتقال سے جو نقصان ہوا ہے وہ ایک گھر،ایک قبیلہ،ایک صوبہ یا صرف خطہ بلوچستان کا نقصان نہیں بلکہ تمام سیاسی قوتوں کا نقصان ہے۔

سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت سے پاکستان عظیم سیاست دان سے محروم ہوا،شاہد خاقان عباسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی مسلم لیگی وفد کے ہمراہ جن میں سابق گورنر سندھ زبیر احمد سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب خان درانی مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ ضلع خضدار کے رہنما میر عبدالواحد زہری نے وڈھ میں سردار اختر مینگل سے انکے والد بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطا ء اللہ خان مینگل کی انتقال پر تعذیت اور فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وڈھ پہنچے۔

خضدار مولہ میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، 6بچے جاں بحق ،درجنوں متاثر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدارکے تحصیل مولہ کے علاقہ پاشتہ خان اور ملحقہ علاقوں میں خسرے کی بیماری پھوٹ پڑی مرض میں مبتلا چھ بچے جاں بحق سولہ سے زائد بچے متاثر محکمہ صحت نے مرض پھیلنے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے اور متاثرہ افراد کو علاج ومعالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

حکو مت خضدار شہر کو میٹرو پو لیٹن کا در جہ دے گی ، گہرا م بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: صوبائی مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار سی پیک روٹ کا جنگشن ہونے اور شہرکی آبادی میں تیزی سے وسعت کو دیکھ کر حکومت بہت جلد خضدار شہرکو میٹروپولیٹن کا درجہ دیگی جس پر ہوم ورک جاری ہے اور ساتھ ہی خضدار میں میٹرو پولیٹن کے طرز کے بلڈنگ کے لئے 10کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔