خضدار میں بد امنی ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، انتظامیہ خا مو ش ہے،آل پارٹیز ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ وائس چیئرمین سجاد زیب جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک صابر حسین قلندرانی اشرف علی مینگل سید سمیع اللہ شاہ محمد اسلم گزگی نورالدین چھٹہ میر عبدالوہاب غلامانی ڈاکٹر عمران میروانی جمیل یونس گنگو جمیل قادر زہری شیر احمد قمبرانی مولنا عبدالغفور کرخی مولنا محمد قاسم قاسمی سیکریٹری عنایت اللہ زہری مولنا محمد صدیق مینگل اور دیگر نے خضدار پریس قلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں علاقے کے مجموعی مسائل زیر بحث لائے گئے اور باہمی مشاورت کے ساتھ مسائل کے حل کے لیئے حکمت عملی طے کی گئی۔

مہنگائی کیخلاف،پی ڈی ایم خضدار کے زیر اہتمام ریلی کل ہوگی تیاریاں مکمل عوام سے شر کت کی اپیل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام مسلم لیگ ن کے ضلعی قائدین کا نمائندہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مہنگائی عوام دشمن حکومتی پالیسیوں اور ضلع خضدار میں انتظامیہ و دیگر محکموں کے عوام سے ناروا رویہ اور ناقص کارکردگی کے خلاف ایجنڈاز پر تفصیلی غوروخوض کرکے سخت حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 28 اکتوبر کو خضدار میں پی ڈی ایم کے زیرِاہتمام چوتھی احتجاجی ریلی کے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔

الیکشن کمیشن کے زیراہتمام خضدار میں انتخابی فہرستوں میںمعیادی نظرثانی کیلئے دوروزہ تربیت کاآغاز

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کے ضلع خضدار میں بھی انتخابی فہرستوں میں معیادی نظر ثانی کے عمل کے لیے عملہ کو دو روزہ تربیت دینے کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر خضدار عنایت اللہ جمالی خضدار سٹی۔گنگو فیروزآباد۔تحصیل وڈھ۔تحصیل زہری۔ تحصیل نال سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم تربیتی… Read more »

خضدار ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  خضدار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو بھائیوں سمیت5 زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں راہگیر اور دکاندار شامل ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ جھالاوان کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی۔

خضدار ، مہنگائی کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد ، شدید احتجا ج

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  پی ڈی ایم کے مرکزی کال پر بی این پی، این پی، جییوآئی، پی ایم ایل (این) کے زیرِ اہتمام خضدارمیں مہنگائی بیروزگاری اور نااہل مرکزی و صوبائی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین بی این پی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میراشرف علی مینگل، جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی، پی ایم ایل (این) کے رہنماء عبدالواحد موسیانی، انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللّہ مینگل کررہے تھے۔

امن کی صور تحال اتبر ہے،خضدار کے عزت نفس کو مجروح کر نے پر احتجاج کریں گے ، آل پارٹیز

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  خضدار شہر میں امن و امان کے قیام اغوا برائے تاوان کی روک تھام ماوارئے قانون لوگوں کو حراست لینے ، کاروبارسے وابستہ افرادکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ، ضلعی انتظامیہ سول اور عام لوگوں کی تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے لاقانونیت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ، سیاسی کارکنوں اور عام لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی ایک ماہ کے بعد احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس میں احتجاج کے تمام طریقے شامل ہوں گے۔

لسبیلہ ، مسافر کو چ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 15مسافر زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

بیلہ: لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر وندر میں مکران سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ،نعش وزخمیوں کو وندر و حب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خضدار کے علاقے میں رکشہ الٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت پانچ افرادزخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ونگوہل پر رکشہ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ کرخ سے جھل مگسی سواریاں لیجانے والا رکشہ ونگو ہل کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

حب،وویمن فیسٹویل/ ایکسپو 2021 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Posted by & filed under بلوچستان.

حب:  وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام لیڈا ریسٹ ہاوس حب کے لان میں منعقدہ دو روزہ وویمن فیسٹویل/ ایکسپو 2021 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، آخری روز ایف سی کے کرنل عامر رضا، لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری انجم، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ میرین سائنس وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر شیر احمد بنگلزئی، یونیسیف کے صوبائی منیجر محترمہ سحرش، محترمہ فلک ناز، فوکل پرسن، محترمہ وشمہ عزیز لاسی، صوبائی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان محترمہ زلیخہ کریم، محترمہ نازنین سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں اور خواتین شرکاء نے فیسٹویل کا دورہ اور شرکت کی۔

نال میں بدامنی کے بڑھتے واقعات قابل مذمت ہے،اسلم بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: نال بزنجو ہاوس نال میں نال گریشہ درنیلی ودیگر علاقوں میں مخدوش امن امان چوری ڈکیتی اور منشیات کے خلاف ال پارٹیز انجمن تاجران نال کا ایک اہم اجلاس بزنجو ہاوس نال میں سابق صوباء وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی بی این پی بلوچستان عوامی پارٹی جمعیت بی ایس او پجار اقلیتی برادری انجمن تاجران زمینداروں سمیت ہر مکتبہ ہاے فقر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔