بلوچستان کو صو بے کی بجائے کالونی کی حیثیت دی گئی ہے ، مو لانا ہدا یت الرحمان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکریٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن نے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ایک صوبے کی حیثیت سے نہیں ایک کالونی کی طرح رکھا گیا ہے بلوچستان میں لاتعداد قدرتی وسائل موجود ہیں مگر یہ وسائل بلوچستان پر خرچ نہیں ہورہے ریکوڈک اور سیندک کا سونا بلوچستان میں موجود ہے تو سوئی کا قدرتی گیس بھی بلوچستان کا ہے۔

بلوچستان میں عوام کی بد حالی غربت بے بسی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، سربراہ سنی تحریک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری نے خضدار میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ قادریہ کھٹان میں ’’تاجدار ختم نبوت‘‘ و شہداء میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں لبرل اِ زم اور کمیونزم کا خاتمہ ہورہاہے پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں اور یہ ملک اسلام کا گہوارہ بن کر رہیگا پاکستان میں اسلام کے خلاف کسی بھی قانون کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ، آئین پاکستان کو ہمارے اکابرین نے بنایا۔

نورانی وین کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق متعدد افرادزخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  نورانی ویراب میں تیز رفتاری کے باعث وین کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق متعدد افرادزخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نورانی ویراب میں تیز رفتاری کے باعث وین کھائی میں گر گئی ایک شخص جاں بحق متعدد افرادزخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکا م نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور… Read more »

خضدار ، 173جعلی ڈو میسائل کا انکشاف منسوخ کر دیئے گئے،مذکو رہ افراد وفاق میں ملا زم تھے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  ساجد ترین ایڈووکیٹ کی بلوچستان کے عوام کے لئے ایک اور کامیابی ساجد ترین ایڈووکیٹ دیگر کی پٹیشن پر ہائی کورٹ میں خضدار کی رپورٹیں جمع ، ڈی سی خضدار نے 173 جعلی ڈومیسائل منسوخ کردیئے جو بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوکریاں کر رہے تھے۔ ان کے نام قومی شناختی کارڈ اور پوسٹوں کی تفصیلات سب دی گئی ہیں۔

اساتذہ کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر خاموش نہیں رہیںگے،جی ٹی اے خضدار

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: صدرگورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن قلات ڈویژن میر شہباز خان قلندرانی، قائمقام ضلعی صدر محمد رمضان زہری ،نائب صدر جی ٹی اے ضلع خضدار حاجی خلیل احمد عمرانی نقشبندی، تحصیل صدر جی ٹی اے سٹی خضدار مولوی سراج احمد لہڑی، تحصیل جنرل سیکریٹری وڈھ نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلو چستان صوبہ میں اساتذہ کا واحد نمائندہ تنظیم ہے کہ جو محکمہ تعلیم میں تعلیمی وترقی اصلا حات کیلئے ہمہ وقت بطور معاون و رضاکار کوشاںہے اور تعلیمی حوالے سے صوبہ میں اساتذہ بہتر سے بہتر تعلیم کم سے کم سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقر کوشاں ہیں اور جی ٹی اے بلوچستان تعلیمی نظام میں نقائص اور تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہو نیکی نشاندہی کرکے بیوروکریسی کی جانب سے کرپشن کو محکمہ تعلیم میں فروغ دینے والوں کی نشاندہی کرکے سدّ باب کر رہی ہے اور اساتذہ کے ساتھ ناانصافیوں اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتی آرہی ہے۔

خضدار، بی این پی کارکنوں کا سردار مینگل کی چہلم میں شرکت کیلئے پیدل مارچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  بی این پی ضلع خضدار کے عہدیداروان و کارکنان نے خضدار سے پیدل چل کر وڈھ میں بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چہلم میں شرکت کی پیدل چل کر آنے والے کارکنان کی سردار اختر جان مینگل نے مینگل کوٹ وڈھ میں استقبال کیا۔

سردار عطاء اللہ مینگل کی رسم چہلم ، دعا ئیہ تقریبات وڈھ میں اجتماعی دعا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وڈھ+خضدار: ممتاز قوم پرست رہنماء، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و بلوچ قومی سرخیل سردار عطاء اللہ خان مینگل کا چہلم مینگل کوٹ وڈھ میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔سردار اخترجان مینگل اور سردار اسد اللہ خان مینگل سے ہزاروں عقیدت مند لوگوں نے عقیدت کا اظہار کیا۔

خضدار ویکسئین نہ لگانے والوں پر پابندیوں کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے ذریعے تمام ٹرانسپورٹرز ، ہوٹلز ریسٹورینٹ، پیٹرول پمپ مالکان پرائیویٹ ہسپتال ، کلینکس اور شاپنگ مالز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) اسلام آباد کی ہدایات کے تحت ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ویکسینیشن کو مذید وسعت دی دینے کے لئے صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کو لازم و ملزوم قرار دے دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مسائل سے کسی کو سرورکار نہیں ،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرسابق سینیٹر کبیر محمد شہی، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سردار اسلم جان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اور وفاق میں نااہل ترین حکومتیں قائم ہیں جن کو ملک کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، بلوچستان میں حکومتی بحران اداروں کی اپنی پیدا کردہ ہے بلوچستان کے مسائل سے کسی کو سروکار نہیں اختلافات فنڈز کی بندربانٹ پر ہے۔

لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہاسٹل سے اغواء ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل:  لسبیلہ میں اغواء کی دوالگ الگ واردتیں،لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہاسٹل سے اغواء،نامعلوم اغواء کار فرار،کنراج میں ایک شخص کو اغواء کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،5ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں بدھ اور جمعرات کی شب لسبیلہ یونیورسٹی کے پورالی ہاسٹل میں نامعلوم افراد ڈی وی ایم فیکلٹی کے طالبعلم ڈاکٹر عبدالمنان کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔