|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2021

خضدار:  بی این پی ضلع خضدار کے عہدیداروان و کارکنان نے خضدار سے پیدل چل کر وڈھ میں بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چہلم میں شرکت کی پیدل چل کر آنے والے کارکنان کی سردار اختر جان مینگل نے مینگل کوٹ وڈھ میں استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی ضلع خضدار کے عہدیداران و کارکنان بزرگ بلوچ قوم پرست سیاست دان سردار عطاء اللہ مینگل سے اپنی محبت کا اظہار یوں کیا کہ وہ گزشتہ روز خضدار سے وڈھ کے لئے پیدل روانہ ہوئے اتوار کو الصبح مینگل کوٹ وڈھ پہنچ گئے جہاں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں پیدل چل کر وڈھ پہنچنے والے کارکنان نے قران خوانی میں حصہ لیا