خضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار کی جانب سے کریمہ بلوچ کی کینیڈا میں پر اسرار ہلاکت کے خلاف ڈاکخانہ چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی آزادی چوک پہنچے ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اراکین خواتین بچوں سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی سے وحید انجم فائزہ فوزیہ ایڈوکیٹ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی۔
Posts By: نمائندہ آزادی
باغبانہ کے قریب ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق
خضدار: باغبانہ کے قریب ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کے قریب ویگو اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ۔
کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی انتظامات سخت مزید چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ
اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر پولیس اور لیویز چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے پولیس اور لیویز فورس کی تعیناتی کی جارہی ہے۔
وندرمیں کچرے سے نومولودبچے کی نعش برآمد
اوتھل: وندر کچرے سے نومولود بچے کی نعش برآمد، اپنا گناہ چھپانے کے لیے بچے کو کچرے میں پھینک کر نامعلوم گنہگار فرار، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر میں کچرے سے ایک نومولود بچے کی نعش ملی جسے فوری طور پر پولیس نے مقامی ہسپتال پہنچایا ۔
پی ڈی ایم کی تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونگ دے گی ،کبیر محمدشہی
نصیرآباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر کبیر جان محمد شہئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونگ دے گی اور جلد ہی عوامی سیلاب نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گی گوادر کو باڑ لگا کر بلوچستان کو جیل بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی مکمل بحالی اور اسٹیبلشمنٹ سے مکمل آزادی کا حصول ہے۔
اوتھل،شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقدہ
اوتھل: سانحہ اے پی ایس کی یاد میں لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے آڈیٹوریم ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں افسران اور قبائلی عمائدین،اساتذہ اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
گڈانی کے قریب ٹریفک حادثہ، دوخواتین سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے
اوتھل: گڈانی کے قریب ٹریفک حادثہ، دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارگڈانی کے قریب ڈی جی کمپنی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر کوسٹرز سے ٹکرا گئیں۔
وڈھ ، سماجی کارکن سیراج احمدکینسرکے باعث انتقال کرگیا
خضدار: وڈھ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سیراج احمد کینسر کے سبب انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کارکن سیراج احمد گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض کا مقابلہ کر رہا تھا مگر بلاآخیر وہ کینسر کے مرض کے ہاتھوں شکست کھا گئی اور ہفتہ اتوار کی درمیانی شب کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم سیراج احمد مینگل کو اتوارکے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آباہی قبرستان وڈھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
خضدار، لیویز میںحالیہ بھرتیوں کیخلاف متاثرین کی احتجاجی ریلی
خضدار: لیویز میں حالیہ بھرتیوں کے خلاف متا ثرین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
محکمہ لائیواسٹاک میں بہتری کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں،طیب لہڑی
اوتھل: سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہاہے کہ محکمہ لائیواسٹاک میں بہتری کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں محکمہ لائیواسٹاک میں ادویات کا کوٹہ جو پہلے صرف 3کروڑ روپے تھااب بڑھاکریہ کوٹہ 37کروڑ روپے کردیا گیاہے جس سے صوبہ بھر میں جانوروں کو مفت علاج کی سہولیات میسرہونگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے بھر میں محکمہ لائیواسٹاک کی بہتری چاہتے ہیں۔