خضدار: پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ خضدار کے صدر سجاد زیب محمدحسنی جنرل سیکرٹری عبدالحیم خدرانی سٹی صدر جمیل قادرزہری پیپلزیوتھ کے صدر امیدعلی موسیانی نے کہاہے کہ بی بی شہید کی بیٹی شہید بھٹو کی نواسی عکس بینظیر تصویر بینظیر پانچ دریاؤں کی سرزمین صوفیااور درویشوں کی سرزمین پر 30 نومبر ملتان آرہی ھے آمریت کو للکارنے آرہی ہے۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار، اجتماعی منصوبوں میں تاخیر، ناقص تعمیرات کا ذمہ دار متعلقہ محکمہ ہوگا، چیف سیکرٹری
خضدار: چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا ہے کہ اجتماعی اسکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں کسی بھی منصوبے میں ناقص تعمیرات یا مقررہ وقت سے تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ کا آفیسر ہوگا جس کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہوگی بلکہ انہی ان کی موجودہ حیثیت سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔
خضدار ہسپتال کوادویات فراہم، طبی ماہرین اور عملہ تعینات کیا جائے گا، نور الحق بلوچ
خضدار: سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ شعبہ ہیلتھ کو ترقی دینے کیلئے بلوچستان حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام کوشسیں بروئے کار لائی جائے گی۔ خضدار میں ٹراما سینٹر کو فعال بنایا جارہا ہے ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی کمی کو دور بہت جلد ٹیچنگ اسپتال خضدار کو ادویات بھی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
وزیراعظم کے پیکج سے صوبہ ترقی کریگا، بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کے وژن پر کار بند ہیں، جام کمال
اوتھل: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ انصاف کے تقاضوں پر جس طرح ہم نے لسبیلہ میں فیصلے کیے ہیں وہی فیصلے الحمداللہ آج ہم پورے بلوچستان میں کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ تربت کے موقع پر بلوچستان کیلئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کیاہے جس میں لسبیلہ کی کچھ اسکیمات شامل ہیں۔
حکومت تمام شعبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، جام کمال
پسنی/گوادر: وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان نے کہاہے کہ ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھایا ہے 2013سے2018تک ہم نے ایک بھی اسکیم حاصل نہیں کیا انہوں نے کہاکہ سی پیک کا ایک وقت تھا جو گزرچکا ہے کیونکہ چاہنیز اب سرمایہ کاری کے موڈ سے نکل کر بزنس موڈ میں آگئے ہیں اور جنوبی بلوچستان کا 120ارب روپے کا پیکج ہے۔
لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے 3اساتذہ کو رونا وائرس کاشکار
اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی کے تین اساتذہ کورونا وائرس کا شکار،کئی طلباء کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمیرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف سوشل سائنسزاینڈمینجمنٹ کے دو اساتذہ،حارث غنی ولد عبدالغنی اورعلی حسن ولد محمد رضا جبکہ ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غوث بخش ولد داد بخش کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے اساتذہ کو مستقل کیا جائے، خضدار کی خواتین اساتذہ کا مطالبہ
خضدار: بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت تعینا ت ہونے والے خواتین اساتذہ فضیلہ،صفیہ،صابرہ اور فوزیہ نے کہا ہے کہ خضدار سمیت بلوچستان بھر سے پندرہ سو استانیاں بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت تعینات ہوئے تین سال گزرنے کے باوجود نہ ہمیں مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ہر ماہ باقاعدگی سے ہمیں ہماری تنخواہیں مل رہی ہیں۔
بیلہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اقلیتی برادری احتجاج
بیلہ: صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی اور مکھی پریم چند کاچھوانی کی خصوصی ہدایت پر ہندو برادری بیلہ نے فرانس کے صدر کے گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سراپاء احتجاج جمعیت علماء اسلام بیلہ کے امیرمفتی محمد نعیم سمیت سیاسی سماجی ومذہبی رہنماؤں نے شرکت کی احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی کے شرکاء نے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
سیاست میں دوغلی پالیسی کی گنجائش موجود نہیں، آغا شکیل احمد
خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد نے کہاہے کہ سیاست میں دوغلی پالیسی، مفاد پرستی اور عوام کو دھوکہ دہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سیاست غریب اور امیر میں فرق کرنے کو ختم کرنے اور انصاف کو رواج دینے کا نام ہے، ہم نے ہمیشہ سیاست کو پیارو محبت کا مجموعہ قرار دیا اور اپنے سیاسی دوستوں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہے ہیں۔
پاکستان مستقبل ڈیجیٹل بزنس سے وابستہ ہے،ڈاکٹر احسان کاکڑ
خضدار: پاکستان کا مستقبل ڈیجیٹل بزنس سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل بزنس کو بلوچستان کے اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے، کوئٹہ، خضدار اور لورالائی میں این ایف پی پروگرامز کے سینٹر کھولئے جائیں گے۔اس حوالے سے خضدار میں نیشنل فری لانس پروگرام کاآغاز،دو قومی اداروں کے درمیان”ایم او یو سائن“۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان(ایم او یو سائن) معاہداتی یاد داشت پر دستخط کیئے۔