انجینئر ریحان زرکزئی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر رہنماء انجینئر ریحان زرکزئی نے اپنے تمام دوستوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا،یہ فیصلہ انہوں نے گزشتہ روزہ ایک منعقدہ میٹنگ کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا۔

خضدار،ٹریفک کے مختلف حادثات 2افراد جاں بحق 3زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کا تسلسل جاری،باغبانہ کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے جا ٹکرائی دو خواتین جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ باغبانہ کے مقام پر کار الٹنے سے۔

ن لیگ اور پی پی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،سینیٹر کبیر محمد شہی،سینیٹر میر طاہر بزنجو اور سینیٹر کہدہ محمد اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار تک محدود نہیں ہو گا تب تک پاکستان میں استحکام ممکن نہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت جب تک اپنا قبلہ درست نہیں کرینگے تب تک آل پارٹیز کانفرنسوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بیلہ؛ بیلہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ نیند سے بیدار ہو کر گھروں سے باہر نکل گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات 11:19 پر تعصیل بیلہ میں زلزلے کا شدید جھٹکے محسوس کیے، لوگ کلمہ طیبہ کا ودر کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے تاہم کسی کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خضدار، ٹریفک حادثے میں خاتون میڈیکل آفیسر جاں بحق، بھائی زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون میڈیکل آفیسر جاں بحق بھائی شدید زخمی خضدار لیویز کے مطابق ہفتہ کے روز بیسک ہیلتھ یونٹ وہیر کے لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہر بانو بنت قاضی حسن علی ساسولی اپنی بھائی منور علی کے ہمراہ وہیر اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمان وھیر کے مقام پر انکی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیڈی میڈیکل آفیسر موقع پر جاں بحق جبکہ انکا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

چمن پاک افغان بارڈر بین الاقوامی شاہراہ کو مشتعل ہجوم نے احتجاجاًبند کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: چمن پاک افغان بارڈر بین الاقوامی شاہراہ کو مشتعل ہجوم نے احتجاجی طور پر بند کردیا پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کے باعث افغان تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی احتجاجی روزگار بحالی کمیٹی اور معذوران کی جانب سے کیا گیامظاہرین کا کہناتھا کہ پاک افغان بارڈر کو کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیاتھا اور ہماراروزگار جوکہ ایک پیکج کے نام سے جاری تھا تاحال بندش کا شکار ہے۔

خضدار، بلدیہ پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں بلدیہ پارک کی تزئین و آرائش، خوبصورت زاویے کے ساتھ تعمیراتی کام مکمل،شہریوں کے بیٹھنے کے لئے نشستوں کی تنصیب، واک کے لئے ٹف ٹائل، ہریالی سبزہ زار، اور فوارہ لگائے گئے ہیں، بہترین نظارہ کے ساتھ خضدار کے وسط میں قائم بلدیہ پارک خضدار کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہے۔

وہیر ٹریفک حادثہ، پی ٹی آئی رہنماء جاں بحق دو افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: وہیر میں ٹریفک حادثہ پی ٹی آئی حب کے رہنماء عرفان بلیدی جاں بحق دو افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حب ضلع لسبیلہ کے رہنماء محمد عرفان بلیدی وہیر کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا، وہ حب سے بذریعہ کار گاڑی میں کوئٹہ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثہ میں پاکستان تحریک انصاف حب ضلع لسبیلہ کے رہنماء محمد عرفان بلیدی ولد محمد رفیق بلیدی جان بحق جبکہ دو افراد مرتضی ولد قیصر خان قوم رند اور عبدالصمد ولد تھامس خان قوم رند زخمی ہوئے ہیں۔

صوبے میں ملازمین کیساتھ حکومتی رویہ درست نہیں، یونس عزیز زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جے یوآئی کے مرکزی راہنما ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری نے کہاکہ مزدور کا ہرشعبہ میں کلیدی کردار ہوتاہے ان کے بغیر کسی بھی شعبہ کا چلنا ممکن نہیں ہوتا۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہیں انکا حق ملنا ضروری ہے اس حوالے سے جتنا ہوسکا تو میں کردار ادا کرونگا تمام ٹریڈ یونینز کیلیے میری خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگے۔

ہم سیاست کے میدانِ کارزار میں اترے ہیں،شکیل درانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری نے کہاہے کہ ہم سیاست کے میدانِ کارزار میں اترے ہیں تو یہ ہماری کوششیں عوام کی بھلائی اور ان کی خدمت کے لئے ہیں میرے گھر کے دروازے ہمیشہ ہر طبقہ فکر کے افراد کے لئے کھلے ہیں جب بھی وہ مجھے صدا دیں گے میں حاضررہوں گااور جو مسائل حل طلب ہیں۔